• Sun, 15 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’گھوس خور پنڈت‘‘ کی مشکلات میں اضافہ، اداکار ویبھو پاٹھک نے شکایت درج کروائی

Updated: February 15, 2026, 6:05 PM IST | Mumbai

’’گھوس خور پنڈت‘‘کے عنوان کے تنازع پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ نیٹ فلکس نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ فلم کا نام بدل دیا جائے گا اور قابل اعتراض مواد ہٹا دیا جائے گا۔ لیکن اس دوران ایک اداکار نے فلمسازوں کے خلاف نئی شکایت درج کروائی ہے۔ اداکار نے جبل پور کی ضلعی عدالت میں کیس دائر کیا ہے۔

Manoj Bajpayee.Photo:INN
منوج پاجپائی۔ تصویر:آئی این این

منوج باجپائی کی فلم ’’گھوس  خور پنڈت‘‘ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ حال ہی میں اس معاملے پر سپریم کورٹ نے سخت رویہ اختیار کیا ہے اور فلم کے عنوان کو بدلنے کا حکم دیا ہے۔ اب ’’گھوس  خور پنڈت‘‘ کے خلاف جبل پور کی ضلعی عدالت میں بھی شکایت دائر کی گئی ہے۔ شکایت میں فلم کے عنوان کو برہمن کمیونٹی کے لیے توہین آمیز اور قابل اعتراض بتایا گیا ہے۔
جبل پور کی ضلعی عدالت میں فلم ’’گھوس  خور پنڈت‘‘ کے بارے میں نئی شکایت درج کی گئی ہے۔ شکایت اسکرپٹ رائٹر، فلم کے اداکار اور جوتیش پنڈت ویبھو  پاٹھک نے درج کروائی ہے۔ وائبھو پاٹھک نے شکایت میں کہا ہے کہ فلم کا عنوان برہمن کمیونٹی کے لیے توہین آمیز اور قابل اعتراض ہے۔
معاملے کی سماعت کے دوران ۲۰؍ فروری کو فرسٹ کلاس جوڈیشل میجسٹریٹ کی عدالت میں بیان درج کیے جائیں گے۔ شکایت میں فلم کے پروڈیوسر نیرج پانڈے اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے چیف رِڈ ہیسٹنگز سمیت دیگر مواد کے ذمہ داران کو مجوزہ ملزمین  بنایا گیا ہے۔ فی الحال عدالت میں کیس کی کارروائی جاری ہے اور اگلی سماعت کے بعد قانونی صورتحال واضح ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:بارش کی وجہ سے ہند-پاکستان میچ نہ ہونے پر سب سے زیادہ نقصان کس کا ہوگا؟

سپریم کورٹ نے پہلے ہی فلمسازوںکو ڈانٹ پلائی تھی
بتا دیں کہ۱۲؍ فروری کو بھی سپریم کورٹ نے فلم کے میکرز کو ڈانٹ پلائی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کسی خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جائے، اور یہ سوال کیا کہ عنوان میں ’’پنڈت‘‘ کا لفظ کیوں استعمال کیا گیا۔ عدالت نے پروڈیوسرز کو ہدایت دی کہ وہ ایک حلف نامہ جمع کروائیں جس میں وضاحت ہو کہ فلم کا نام کسی کمیونٹی یا طبقے کی توہین نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھئے:سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لَو اینڈ وار‘‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھی

’’گھوس  خور پنڈت‘‘ کے بارے میں فلمسازوںکی وضاحت 
عدالت نے کہا کہ فلم کا عنوان تبدیل کرنے کے بعد ہی فلم ریلیز کی جائے۔ میکرز نے بھی سوشل میڈیا پر فلم کے عنوان کے بارے میں وضاحت پیش کی اور نیٹ فلکس سے فلم سے متعلق تمام پروموشنل مواد ہٹا دیا ہے۔ تمام پلیٹ فارمز سے فلم کے پوسٹر اور ریلیز ٹیسر ہٹا لیے گئے ہیں۔ اگرچہ اب تک میکرز کی جانب سے نئے عنوان کا اعلان نہیں ہوا، لیکن فلم پہلے ہی ایک نئے تنازع میں پھنس چکی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ میکرز نئے عنوان کے ساتھ واپس آتے ہیں یا فلم کو مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK