Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہنسل مہتا کی ’’گاندھی‘‘ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پریمیر ہونے والی پہلی ہندوستانی ویب سیریز بن گئی

Updated: August 09, 2025, 8:43 PM IST | Mumbai

ہنسل مہتا کی ’’گاندھی‘‘ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں پریمیر کی جانے والی پہلی ویب سیریز بن گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں ہنسل مہتا کی فلم ’’گاندھی‘ ‘ کا پریمیر کیا جائے گا۔اس متوقع تاریخی ڈراما میں پرتیک گاندھی نے کلیدی کردار نبھایا ہے۔ ہنسل مہتا نے اپنے ایکس پوسٹ میں یہ اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں’’گاندھی‘‘ کا پریمیر کیا جائے گا۔ یہ ٹی آئی ایف ایف میں شامل ہونے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔‘‘ انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ ’’اپنے ۵۰؍ ویں برس میں یہ فیسٹیول ایک ایسی کہانی کا گھر بن گیا ہے جو کبھی ذاتی تھی۔ یہ فخر اور یادداشت کا لمحہ ہے۔‘‘ دوسرے پوسٹ میں ہنسل مہتا نے فلم کے قیمتی فیسٹیول کیلئے منتخب ہونے پر خوشی کاا ظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میں شکرگزار ہوں۔ یہ ٹی آئی ایف ایف ۲۰۲۵ء کیلئے منتخب ہونے والا پہلا ہندوستانی شو بن گیا ہے، جلد ہی ٹورنٹو میں ملتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ملائکہ اروڑہ کے ریستوراں ’’اسکارلیٹ ہاؤس‘‘ کا جوہو میں افتتاح

پرتیک گاندھی نے بھی فلم کے ٹی آئی ایف ایف کیلئے منتخب ہونے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۲۰۲۵ء میں گاندھی کے ورلڈ پریمیر کا سن کا خوش ہیں، یہ ٹی آئی ایف ایف کیلئے منتخب ہونے والی پہلی ہندوستانی فلم ہے۔‘‘ اپلوز انٹرٹینمنٹ کے ذریعے پروڈیوس کی جانے والی اس فلم میں مہاتما گاندھی کی زندگی کے اہم پہلوؤں کی منظر کشی کی گئی ہے۔ یہ سیریز تین ایپی سوڈ پر مبنی ہے جس کے پہلے سیزن کی شوٹنگ اگست ۲۰۲۴ء میں مکمل ہوچکی تھی لیکن اسے ۲۰۲۵ء میں پریمیر کیا جانا تھا۔ پرتیک گاندھی کے علاوہ اس سیریز میں بھامنی نے کستوربا گاندھی، ٹام فیلٹن نے جوشیا اولڈ فیلڈ اور جیول پاٹھک نے ہری لال گاندھی کے بچپن کا کردار نبھایا ہے۔ اے آر رحمٰن نے اس سیریز میں موسیقی دی ہے۔ یاد رہے کہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا انعقاد ۴؍ تا ۱۴؍ستمبر کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK