Updated: August 08, 2025, 9:00 PM IST
| Mumbai
اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے اپنے ریستوراں اسکارلیٹ ہاؤس کی دوسری شاخ کا افتتاح جوہو، سانتا کروز میں کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں انہوں نے باندرہ کے پالی ولیج میں اپنا پہلا ریستوراں کھولا تھا۔
ملائکہ اروڑہ۔ تصویر: آئی این این
ملائکہ اروڑہ اپنے دوستوں اور اپنے بیٹے ارہان خان کے ساتھ ایک مثالی زندگی گزار رہی ہیں۔ ۸؍ اگست ۲۰۲۵ء کو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی روزمرہ کی زندگی کی جھلکیاں شیئر کی تھیں۔ حال ہی میں جوہو، سانتا کروز میں اپنے ریستوراں اسکارلیٹ ہاؤس کی دوسری شاخ کاافتتاح کیا ہے۔ ملائکہ اروڑہ کی طرف سے شیئر کی گئیں پہلی تصویر میں انہیں ریستوراں کےباہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری تصویر میں انہوں نے ریستوراں کے مینو کو دکھایا ہے جبکہ تیسری تصویر انہیں ٹیبل کے قریب بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے اور آنکھوں پر سن گلاسیز لگائے ہیں۔
ملائکہ اروڑہ کی دیگر تصاویر
سفید لباس میں ملائکہ اروڑہ کو اپنے دو دوستوں اور اپنے بیٹے ارہان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک گروپ تصویر میں اسکارلیٹ ہاؤس ریستوراں کی پوری ٹیم کے ساتھ ایک ٹی وی پرسنلٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام تصاویر کے ذریعے اپنے ریستوراں اسکارلیٹ ہاؤس کی دوسری برانچ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’آج ۸؍ اگست ۲۰۲۵ء کو افتتاح کیا، اسکارلیٹ ہاؤس ریستوراں۔‘‘
ملائکہ اروڑہ کے دوستوں نے انہیں ریستوراں کی دوسری برانچ کھولنے پر مبارکباد پیش کی ہیں۔ کمینٹ سیکشن میں سیماساجد نے تالی کی ایموجیز شیئر کی ہیں۔ اس درمیان صوفی چودھری نے بھی ریڈ ہارٹ اور تالی بجانے والی ایموجی شیئر کی ہیں۔ ملائکہ اروڑہ نے اپنے ریستوراں کے کاروبار میں توسیع کی ہے۔گزشتہ سال دسمبر میں انہوں نے اپنے بیٹے ارہان خان اور اپنے دو دوستوں ملایا ناگپال اور دھول ادیشی کے ساتھ پالی ولیج، باندرہ میں اپنا پہلا ریستوراں کھولاتھا۔ انہوں نے ۹۰؍ سالہ پرتگالی بنگلے کو ریستوراں میں تبدیل کیا ہے۔ اپنے منفرد مینو کیلئے جانے والے ریستوراں کی دوسری شاخ کا افتتاح انہوں نے جوہو میں کیا ہے۔