Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہیرا پھیری ۳ میں بابو راؤ کے کردار کیلئے پنکج ترپاٹھی مداحوں کی پہلی پسند، سروے میں انکشاف

Updated: May 27, 2025, 5:06 PM IST | Mumbai

ایک سروے کے مطابق مداحوں کی اکثریت ہیرا پھیری ۳ میں بابو راؤ کے کردار کیلئے پنکج ترپاٹھی کو موضوع سمجھتی ہے۔

Hera Pheri. Picture: INN
ہیرا پھیری۔ تصویر: آئی این این

مشہور اداکار پریش راول کا ہیرا پھیری ۳ سے اچانک نکلنے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ مداح جو فلم کی تیسری انسٹالمنٹ کیلئے پرجوش تھے اب فلم کے مستقبل کے تعلق سے پریشان ہیں۔ کچھ یہ سوچ رہے ہیں کہ پریش راول کے فلم سے نکلنے کے بعد ان کا کردار کون نبھائے گا۔ اس تعلق سے پنک ویلا کے کئے گئے سروے کے مطابق مداحوں کی اکثریت نے بابو راؤ گنپت راؤ کے کردار کیلئے پنکج ترپاٹھی کا انتخاب کیا ہے۔ پول میں مداحوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ہیرا پھیری ۳ کیلئے بومن ایرانی، پنکج ترپاٹھی، سنجے مشرا اور انوپم کھیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں اور ۵۹؍ فیصد افراد نے مرڈر مبارک کے اداکار کو بابو راؤ کے کردار کیلئے منتخب کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:سیف علی خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم کاک ٹیل ۳۰؍ مئی ۲۰۱۵ء کو ری ریلیز ہوگی

ہیرا پھیری ۳ کا تنازع
پریش راول کے فلم سے نکلنے کے بعد اکشے کمار، جو اپنے پروڈکشن ہاؤن کیپ آف گڈ فلمز سے یہ فلم پروڈیوس کر رہے تھے، نے ان کے خلاف ۲۵؍ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ پروڈکشن ہاؤس کے بیان کے مطابق پریش راول نے ۱۱؍ لاکھ روپے بطور معاوضہ لے کر فلم کیلئے حامی بھری تھی۔ ان کے اچانک اور بغیر جواز پیش کئے فلم سے نکلنے کی وجہ سے کمپنی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس کے بعد ہی پریش راول نے پروڈکش ہاؤس کو ۱۱؍ لاکھ روپے ۱۱؍ فیصد سود کے ساتھ واپس کر دیئے تھے۔ بعد ازیں پریش راول کی قانونی ٹیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اکشے کمار کی قانونی ٹیم کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ "پہلے انہوں نے یہ رقم قبول کر لی تھی لیکن بعد میں ہمارے مؤکل کو ایک نوٹس جاری کیا تھا جبکہ کچھ بھی طے نہیں پایا تھا، یہاں تک کہ فلم کی کہانی بھی نہیں، اس لئے فلم کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مجھے امید ہے کہ وہ اس حقیقت کو قبول کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔" پریش راول کے فلم سے نکلنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کی ٹیم نے نشاندہی کی تھی کہ "فلمسازوں نے نہ ہی کہانی، نہ اسکرین پلے اور نہ ہی طویل معاہدے کا مسودہ پیش کیا تھا۔ ان سب کے بغیر جب پروڈیوسر فیروز ناڈیا والا نے باغبان کے اداکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فلم کی تکمیل کے تعلق سے تشویشات کا اظہار کیا تو انہوں (پریش راول) نے ۱۱؍ لاکھ روپے کی رقم لوٹا دی اور فلم سے نکل گئے۔"

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK