Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاؤس فل ۵ کا ٹریلر ریلیز

Updated: May 27, 2025, 8:07 PM IST | Mumbai

فلمسازوں نے ہاؤس فل ۵ کا ٹریلر جاری کر دیا ہے- یاد رہے کہ یہ فلم ۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی-

house ful 5 trailer release film will be released on 6 june 2025. Photo: INN
ہاؤس فل 5 کا ٹریلر ریلیز ہونے والی فلم 6 جون 2025 کو ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

فلمسازروں نے اس سال کی متوقع فلم ہاؤس فل ۵ کا ٹریلر جاری کر دیا ہے- فرنچائز کی پانچویں فلم میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، جیکلین فرنانڈیز، سونم باجوا، نرگس فخری، جونی لیور، فردین خان، نانا پاٹیکر، دینو موریہ، شریاس تلپڈے اور دیگر نظر آئیں گے- 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

ہاؤس فل ۵ کے ٹریلر میں کیا ہے

ہاؤس فل ۵ کے ٹریلر میں ایک کروز شپ میں قتل کی مسٹری بیان کی گئی ہے- یہ کہانی تین کرداروں کے اطراف گھومتی ہے جن میں سے تینوں ہی جولی ہونے کا دعوی کرتے ہیں، جولی نمبر ایک، جولی نمبر دور اور جولی نمبر ۳ جنہیں اکشے، ابھیشیک اور رتیشن نے ادا ہے- ان میں سے تینوں ایک جائیداد کے واراث ہونے کا دعوی کرتے ہیں- ایک رات پارٹی کرنے اور زیادہ مقدار میں شراب نوشی کے بعد دوسرے دن وہ اپنے آپ کو ایک جیل میں پاتے ہیں جہاں ان پر ایک قتل کا الزام عائد کہا جاتا ہے جس کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں- فلم میں رنجیت کا قتل ایک معمہ ہے جسے سنجے دت اور جیکی شراف، جنہوں نے فلم میں پولیس کا کردار نبھایا ہے، حل کرتے ہیں- اس فلم کے دو کلائمکس ہوسکتے ہیں- ساجد ناڈیا والا نے بتایا تھا کہ وہ گزشتہ ۳۰؍ برسوں سے ہاؤس فل ۵ اور اس کے ۲؍ کلائمکس کے تعلق سے سوچ رہے ہیں- یاد رہے کہ یہ فلم ۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK