Inquilab Logo Happiest Places to Work

رتیک روشن نے فلم ’وار۲ ‘کو پسند کئے جانے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

Updated: August 17, 2025, 3:55 PM IST | Mumbai

فلم کے اداکار رتیک روشن نے خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے فلم ’وار۲ ‘سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ کبیر کی دنیا میں، جنگیں جیتی جا سکتی ہیں، لیکن جنگ ہمیشہ جاری رہتی ہے۔

Hrithik Roshan. Photo:INN
رتیک روشن۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار رتیک روشن نے فلم ’وار ۲ ‘کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں یش راج فلمز کی ’ وار۲‘ ۱۴؍ اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ ’وار۲‘  کو آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے، جس میں رتیک  روشن، این ٹی آر جونیئر اور کیارا اڈوانی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم ’ وار۲ ‘نے ہندوستانی مارکیٹ میں ۳؍ دنوں میں۱۴۰؍  کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی ہے۔

 فلم ’وار ۲ ‘ کی کامیابی پر فلم کے اداکار  رتیک روشن نے خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے فلم ’وار۲ ‘سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہے،  انہوں نے لکھا ہے کہ کبیر کی دنیا میں، جنگیں جیتی جا سکتی ہیں، لیکن جنگ ہمیشہ جاری رہتی ہے۔ ۲۰۱۹ء میں پیدا ہوا  یہ کردار، ایک اداکار اور انٹرٹینر کے طور پر میرے شوق کو بڑھاتا رہا۔ تھیٹرس میں آپ کی تالیاں اور جوش و خروش دیکھ کر کبیر خود کو  مزیدبلند محسوس کرتا ہے اور میرا دل اس سے بھر جاتا ہے۔ کبیر ہمیشہ سے اسکرین پر میرا سب سے خاص کردار رہا ہے اور رہے گا۔ فلم ’ وار۲‘اور کبیر کے لیے آپ کی  محبتوں اور نیک تمناؤں کا بہت بہت شکریہ۔ 
خیال رہے کہ یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس میں پہلے دن سب سے کم کاروبار کرنے والی رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’’وار ۲‘‘ نے دوسرے دن رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ کو پچھاڑ دیا۔ یوم آزادی پر ’’وار ۲‘‘ کی آمدنی میں ۶۰؍ فیصد کا اضافہ ہوا، اور ریلیز کے دوسرے دن فلم نے ہندی میں ۴۵؍ کروڑ (پہلے دن ۳۰؍ کروڑ) روپے کا کاروبار کیا۔ اس طرح ’’وار ۲‘‘ کا دوسرے دن کا کاروبار کم و بیش ۵۶؍ کروڑ روپے ہے۔ تاہم، یہ اسپائی یونیورس کی دیگر فلموں سے اب بھی پیچھے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK