Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈین ویلز: جوکووچ سخت مقابلے کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Updated: March 10, 2026, 3:56 PM IST | Indian Wells

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے سخت جدوجہد کے بعد امریکی حریف الیگزینڈر کوواسیوچ کو شکست دے کر بی این پی پاریبس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

Novak Djokovic.Photo:INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر:آئی این این

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے سخت جدوجہد کے بعد امریکی حریف الیگزینڈر کوواسیوچ کو شکست دے کر بی این پی پاریبس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ ۲۰۱۷ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جوکووچ اس ٹورنامنٹ کے آخری ۱۶؍ کھلاڑیوں میں شامل ہوئے ہیں۔آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شکست کے بعد اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیلنے والے جوکووچ کو ۷۲؍ ویں رینکنگ کے حامل کوواسیوچ نے تگنی کا ناچ نچا دیا۔ 


جوکووچ نے ابتدائی بریک پوائنٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلا سیٹ ۴۔۶؍ سے جیتا۔ کوواسیوچ نے شاندار واپسی کی اور ۱۶؍ ایسز (Aces) کی مدد سے جوکووچ کو ۱۔۶؍ سے ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا۔ جوکووچ نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے آخری گیم میں سروس بریک کی اور ۴۔۶؍سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا۔میچ کے بعدنوواک جوکووچ  نے کہاکہ مجھے معلوم تھا کہ اگر وہ اچھی سروس کرے گا تو اسے توڑنا مشکل ہوگا۔ آج کا میچ آخری لمحے تک کسی کے بھی حق میں جا سکتا تھا، لیکن تیسرے سیٹ کے آخری گیم میں مجھے موقع ملا اور میں نے اسے ضائع نہیں کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا میں پانچ ایرانی خواتین فٹبالرز کو سیاسی پناہ ملی

کارلوس الکاراز کی شاندار واپسی 
عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری بی این پی پاریبس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں فرانس کے آرتھر رینڈرکنیک کے خلاف سنسنی خیز فتح حاصل کر لی ہے۔ پہلے سیٹ میں شکست اور ابتدائی مشکلات کے باوجود ہسپانوی کھلاڑی نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ۷۔۶، ۳۔۶، ۲۔۶؍ سے جیت لیا۔
میچ کے آغاز میں الکاراز کو کافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے اپنی ذہنی مضبوطی سے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔ رینڈرکنیک نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر میں جیت کر الکاراز کو مشکل میں ڈال دیا تھا اور دوسرے سیٹ کے آغاز میں بھی بریک حاصل کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:طاہر راج بھسین نے وکرم فڈنیس کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کی


 الکاراز نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور لگاتار سروس بریک کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ اس جیت کے ساتھ ہی  ۲۰۲۶ء کے سیزن میں الکاراز کی ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ۰۔۱۴؍ ہو گیا ہے  جبکہ ہارڈ کورٹ پر ان کی مسلسل فتوحات کی تعداد ۳۲؍ تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK