Inquilab Logo

لڑائی شروع نہیں کرتی مگر ختم ضرور کرتی ہوں : کنگنا رناوت

Updated: September 19, 2020, 3:06 AM IST | Mumbai

فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ خود سے کبھی کوئی لڑائی شروع نہیں کرتی ہیں ، اگر کسی لڑائی میں گھِر جائیں تو اُسے ختم ضرور کرتی ہیں ۔

Kangana Ranaut. Photo : Midday
کنگنا رناوت۔ تصویر: مڈڈے

 فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ خود سے کبھی کوئی لڑائی شروع نہیں کرتی ہیں ، اگر کسی لڑائی میں گھِر جائیں تو اُسے ختم ضرور کرتی ہیں ۔ آنجہانی اداکارسُشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد سے متعدد تنازعات میں گھِری ہیروئین کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا، ٹویٹر پر ٹویٹ کے ذریعے ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے خود پر تنقید، اور لڑاکا کی چھاپ لگانے والوں کو جواب دیا ہے۔بالی ووڈ اور ملک کی سیاسی جماعتوں کی متعدد نامور شخصیات کی آنکھوں میں کھٹکنے والی اداکارہ کنگنا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ کچھ ہی عرصے میں بطور بہت لڑاکا شخصیت بن گئی ہیں مگر اس میں کوئی سچائی نہیں ہے، اُن کے ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کبھی اُنہوں نے خود سے لڑائی شروع کی ہو ۔
 انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر اُنہیں کسی نے لڑاکا ثابت کر دیا تو وہ اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیں گی۔ انہوں نے لڑائی کبھی شروع نہیں کی مگر وہ ہر لڑائی ختم ضرور کرتی ہیں ۔کنگنا رناوت کا اپنے ٹویٹ کے آخر میں اپنے خدا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یہ اُن کے مذہب میں ہے کہ جب کوئی آپ سے لڑے یا مقابلہ کرے تو آپ لڑائی سے انکار کر دیں ۔
  فلم انڈسٹری کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی بلدیاتی ادارے بی ایم سی سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ ایک جنگ تا حال جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے خود پر ہونے والے حملوں پر سخت رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وہ اپنا سر کٹا دیں گی مگر اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی ۔ انہوں نے اُرمیلا ماتونڈکر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا اور خود پر تنقید کرنے سے باز رہنے کیلئے کہا تھا۔ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سیاستداں اُرمیلا ماتونڈکر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے روّیے پر کنگنا رناوت سے معافی مانگنا چاہتی ہیں ۔
 اُرمیلا ماتونڈکر کی جانب سے گزشتہ دنوں ’کوئین‘ فلم کی ہیروئین کنگنا رناوت پرتنقید کی گئی تھی۔ اُرمیلا کا کہنا تھا کنگنا رناوت ایک ’روڈالی‘ یعنی پتھر دل اداکارہ ہیں ۔حال ہی میں اُرمیلا کی جانب سے ایک نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کنگنا کے ساتھ تنازع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کے خیال میں انہوں نے کنگنا کو روڈالی کہہ کر کچھ برا نہیں کیا ہے، اُنہیں اپنے اس الفاظ پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے اگر پھر بھی کنگنا کو اُن کے اس لفظ سے کوئی تکلیف پہنچی ہے تو وہ کنگنا سے معافی مانگنا چاہتی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK