ایشوری ٹھاکرے کی اداکاری سے سجی اور انوراگ کشیپ کی ہدایتکاری میں بنی ’’نشانچی‘‘ کا ہدایتکار امتیاز علی کو بے صبری سے انتظار ہے۔
EPAPER
Updated: August 16, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai
ایشوری ٹھاکرے کی اداکاری سے سجی اور انوراگ کشیپ کی ہدایتکاری میں بنی ’’نشانچی‘‘ کا ہدایتکار امتیاز علی کو بے صبری سے انتظار ہے۔
انوراگ کشیپ کی نئی فلم ’’نشانچی‘‘ ریلیز کیلئے تیار ہے جس میں مہاراشٹر کے آنجہانی سیاستداں بالاصاحب ٹھاکرے کے پوتے ایشوری ٹھاکرے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ فلمساز نے ۸؍ اگست کو فلم کا ٹیزر ریلیز کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔ اب، فلمساز امتیاز علی بھی اس کی تعریف کررہے ہیں۔ جمعہ ۱۵؍ اگست کو انوراگ کشیپ کی ہدایتکاری کی تعریف کرتے ہوئے امتیاز علی نے فلم کا پہلا گانا ’’ ڈیئر کنٹری‘‘ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔
Tayyari kar di hai!
— Anurag Kashyap (@anuragkashyap72) August 8, 2025
Emosan ka tadka, actsan ka dhamaka, aur gulel, katta, gaadi, ghoda toh hai hi bhaiya 💥🐎#Nishaanchi Teaser Out Now 🎬
Releasing in theatres near you on September 19 🎯#Aaishvary #VedikaPinto @_Monikapanwar #KumudMishra @Mdzeeshanayyub @cinemakasam… pic.twitter.com/H01JRE88y6
امتیاز علی نے لکھا کہ ’’لوگو! اس فلم کا انتظار کریں۔ انوراگ کشیپ بہترین ہیں۔ مونیکا پنوار، ایشوری ٹھاکرے (ناقابل یقین)، اور راگھو کی شاندار پرفارمنس۔‘‘ ایکس پر نشانچی کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے انوراگ کشیپ نے لکھا کہ ’’تیاری ہوگئی ہے! ایموسن کا تڑکا، اداکاری کا دھماکہ، اور غلیل، کٹا، گاڑی، گھوڑا تو ہے ہی بھیا۔ گھوڑا، بھائی) نشانچی کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔‘‘ واضح رہے کہ ’’نشانچی‘‘، ایکشن، ڈرامہ اور کامیڈی کے امتزاج کا وعدہ کرتی ہے۔ اس فلم میں ایشوری ٹھاکرے دو بھائیوں ببلو اور بلو کا دوہرا کردار ادا کریں گی۔ یہ فلم ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔