• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

باوما دورۂ ہند کے لیے جنوبی افریقہ اے اسکواڈ میں شامل

Updated: October 16, 2025, 9:04 PM IST | Johansburg

جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باوما کو پنڈلی کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے ہندوستان کے دورے کے لیے جنوبی افریقہ اے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ باوما پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ اے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

Temba Bavuma And Others.Photo:INN
ٹیمبا باوما۔ تصویر:آئی این این

جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باوما کو پنڈلی کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے ہندوستان کے دورے کے لیے جنوبی افریقہ اے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ باوما پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ اے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے اور آئندہ دورۂ  ہند اور ان کی صحت یابی کو دیکھتے ہوئے ون ڈے سیریز کا بھی حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ 

وہ ہندوستان میں کھیلے جانے والے دو فرسٹ کلاس میچوں میں سے دوسرے کے لیے دستیاب ہوں گے، جو بنگلورو میں کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ ۱۴؍ نومبر سے۱۹؍ دسمبر کے درمیان ہندوستان میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی ۲۰؍ کھیلے گا۔ پاکستان کے بعد برصغیر کا یہ ان کا مسلسل دوسرا غیر ملکی دورہ ہے اور ۲۷۔۲۰۲۵ء ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) سائیکل میں ان کا دوسرا دورہ ہے۔ ستمبر میں انگلینڈ میں محدود اوورز کی سیریز کے دوران انجری کا شکار ہونے کے بعد باوما ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  ٹائٹل ڈیفنس میں فوری طور پر ٹیم کی کپتانی کرنے سے قاصر تھے۔ 
چار روزہ میچوں میں ٹیم کی قیادت ٹاپ آرڈر بلے باز مارکس ایکرمین کریں گے اور اس میں زبیر حمزہ اور پرینیلن سبرائین بھی شامل ہوں گے، یہ دونوں پاکستان میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ سبرائین نے لاہور میں کھیلا میچ جس میں جنوبی افریقہ کو۹۳؍ رن  سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ کے لیے محدود اوورز کا کرکٹ کھیلنے والے فاسٹ بولر کوڈی یوسف کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ دو چار روزہ میچ ۳۰؍ اکتوبر سے ۹؍نومبر تک بنگلورو کے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں کھیلے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ولیمسن لکھنؤ سپر جائنٹس کے اسٹریٹجک مشیر بنے

جنوبی افریقہ اے ٹیم ۱۳؍ سے۱۹؍ نومبر تک راجکوٹ میں انڈیا اے کے خلاف تین ۵۰؍ اووروں کے میچ بھی کھیلے گی۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کوینا مفاکا ہیمسٹرنگ انجری سے واپس آئیں گے جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں محدود اوورز کی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ 


نیپال اور عمان نے ۲۰؍ ورلڈکپ ۲۰۲۶ء کیلئے  کوالیفائی کرلیا
ایشیا ایسٹ پیسیفک ریجن سے نیپال اور عمان نے ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ ۲۰۲۶ءکیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا ایسٹ پیسیفک کوالیفائرز سے ایک اور ٹیم ان کے ساتھ اگلے سال ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں شامل ہوگی۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے اور ورلڈکپ کے لیے رسائی کرنے کے لیے فیورٹ ہے۔ یو اے ای کی ٹیم اپنا آخری میچ آج کمزور حریف جاپان کے خلاف کھیلا جس میں فتح نے اسے ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ ۲۰۲۶ء کا پروانہ تھمادیا۔ واضح رہے کہ ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ۲۰۲۶ء میں میزبان   ہندوستان اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، نیپال اور عمان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK