Updated: October 16, 2025, 10:04 PM IST
| Vishakhapatnam
گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کپتان الیسا ہیلی (ناٹ آؤٹ۱۱۳؍رن) اور فیبی لِچ فیلڈ (ناٹ آؤٹ۸۴؍رن) کی زبردست اوپننگ شراکت داری کی بدولت آسٹریلیا نے خواتین ورلڈ کپ کے مقابلے میں جمعرات کو بنگلہ دیش کو ۱۵۱؍گیندیں باقی رہتے ۱۰؍ وکٹوں سے شکست دی۔
آسٹریلیا کی بلے باز۔ تصویر:آئی این این
گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کپتان الیسا ہیلی (ناٹ آؤٹ۱۱۳؍رن) اور فیبی لِچ فیلڈ (ناٹ آؤٹ۸۴؍رن) کی زبردست اوپننگ شراکت داری کی بدولت آسٹریلیا نے خواتین ورلڈ کپ کے مقابلے میں جمعرات کو بنگلہ دیش کو ۱۵۱؍گیندیں باقی رہتے ۱۰؍ وکٹوں سے شکست دی۔
۱۹۹؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی الیسا ہیلی اور فیبی لچ فیلڈ کی جوڑی نے شاندار آغاز کیا اور تیزی سے رن بنائے۔ الیسا ہیلی نے ۷۷؍ گیندوں پر۲۰؍چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۱۳؍ رن بنائے جبکہ فیبی لچ فیلڈ نے۷۲؍گیندوں پر ۱۲؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ۸۴؍ رن کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا نے۵ء۲۴؍اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے۲۰۲؍ رن بنا کر میچ۱۰؍وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں اپنا سب سے بڑا اسکور بنایا۔ اس میں شوبھنا موستری (ناٹ آؤٹ۶۶؍رن ) کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے درمیانی اوورس میں اچھی بلے بازی کی، لیکن انہیں دوسرے کنارے سے زیادہ تعاون نہیں ملا۔ بنگلہ دیش نے اچھی شروعات کی لیکن مڈل اوورز میں ٹیم لڑکھڑا گئی ۔
آسٹریلیا نے فیلڈنگ میں کچھ غلطیاں کیں اور گیندبازی میں تبدیلیاں بھی کچھ الجھن بھری رہیں۔ الانا کِنگ اور جارجیا ویئرہَم نے شاندار گیند بازی کی، جنہوں نے ۱۷؍ اوورس میں مجموعی طور پر چار وکٹ حاصل کئے اور صرف۴۰؍ رن دیئے۔ خیال رہے کہ شوبھنا نے ۶۶؍ رن ، حیدر نے۴۴؍ رن کا تعاون دیا۔ بنگلہ دیش کے مجموعی اسکور میں۲۲؍ وائیڈ سمیت ۲۸؍ اضافی رنز بھی شامل تھے۔ بنگلہ دیش نے مقررہ ۵۰؍ اوورس میں۹؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۹۸؍رن بنائے۔
یہ بھی پڑھئے:ولیمسن لکھنؤ سپر جائنٹس کے اسٹریٹجک مشیر بنے
بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا سب سے زیادہ ون ڈے اسکور کیا۔ اس میں سوبھنا مستری نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے درمیانی اوورس میں اچھی بلے بازی کی لیکن دوسرے کنارے سے انہیں نمایاں مدد نہیں ملی ۔ بنگلہ دیش نے اچھی شروعات کی، لیکن درمیانی اوورز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ورنہ وہ بڑا ٹوٹل پوسٹ کر سکتے تھے۔ آسٹریلیا نے میدان میں کچھ گڑبڑی کیں ، ان کی گیند بازی میں تبدیلیاں قدرے مبہم تھیں۔