Inquilab Logo

امتیاز علی، امر سنگھ چمکیلا کی بایوپک بنائیں گے  

Updated: March 19, 2022, 12:43 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ فلمساز امتیاز علی پنجابی فلموں کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کو لے کر پنجاب کے مقبول گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی بایوپک بنانے  جارہے ہیں۔  

Imtiaz Ali.Picture:INN
ہدایتکار امتیاز علی ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ فلمساز امتیاز علی پنجابی فلموں کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کو لے کر پنجاب کے مقبول گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی بایوپک بنانے  جارہے ہیں۔   امتیاز علی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر  مبنی فلم بنا رہے ہیں، انہوں نے فلم بنانے کے حقوق بہت پہلے لے لئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امر سنگھ چمکیلا کی بایوپک میں دلجیت دوسانجھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ جب امتیاز علی کی طرف سے  یہ فلم دلجیت کو  پیش کی گئی تو انہوں نے فوراً فلم کے لئے ہاں کر دی کیونکہ امر سنگھ چمکیلا ان کے لئے انسپائریشن  رہےتھے۔     بتایا جا رہا ہے کہ  پہلے  امر سنگھ چمکیلا کی بایوپک کے لئے آیوشمان کھرانہ اور پھر کارتک آرین کا نام سامنے آیا تھا ۔ لیکن دونوں فلم کے لئے فٹ نہیں تھے۔ میکرس کو فلم کے لئے ایک ایسے  اداکار کی ضرورت تھی جو گانا بھی گا سکے۔ دلجیت اداکاری اور گلوکاری دونوں معیارات پر پورے  اترتے ہیں۔ دلجیت،  امر سنگھ چمکیلا کے حقیقی گانوں کو اپنی آواز دیں گے اور انہیں فلم میں استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK