Inquilab Logo

لاک ڈاؤن میں مادھوری نےخود انحصاری کے ساتھ رہنا سیکھا

Updated: July 03, 2020, 10:09 AM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ نے خودپر انحصار کرتے ہوئے اپنے ہاتھ سے اپنے شوہر کا ہیئراسٹائل کیا اور اسے انسٹا گرام میں شیئر کیا

Madhuri Dixit - Pic : INN
مادھوری دکشت ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے لاک ڈاؤن میںخودانحصاری کے ساتھ رہنا سیکھ لیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کےبعد اب ان  لاک کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ حال ہی میں مادھوری  نے اپنےشوہر سری رام نینے کا ہیئرکٹ کیا تھا۔
  مادھوری دکشت نے شری رام کےساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے اورلکھا’’رام کےہیئر اسٹائل کےساتھ تجربہ کرنے میں لطف آیا۔ سیلف کوارینٹائن کو آج ۱۰۰؍دن ہوچکے ہیں۔ ہم نے اس لاک ڈاؤن سےسب سے اہم بات سیکھی ہے وہ یہی ہے کہ کیسے خود انحصاری کے ساتھ رہا جا سکتا ہے۔‘‘
 لاک ڈاؤن کے دوران مادھوری سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ انہوں نےمختلف طریقوں کے سہارے  لاک ڈاؤن میں اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔اس کےعلاوہ مادھوری نےاپنے پرستاروں کو نیشنل لاک ڈاؤن میںآن لائن فری میں رقص بھی سکھایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK