Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکون کی ہندوستان آمد، گلوکار کا ۱۶؍ نومبر کو ممبئی میں پرفارم کرنے کا اعلان

Updated: August 03, 2025, 7:05 PM IST | Mumbai

گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد عالمی ہٹ میکر ایکون سرکاری طور پر۲۰۲۵ء میں ہندوستان میں پرفارم کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستان میں ۳؍ جگہوں پر پرفارم کریں گے۔ ۱۶؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو وہ ممبئی میں کنسرٹ کریں گے۔

Famous singer Akon. Photo: X
مشہور گلوکار اکون۔ تصویر: ایکس

مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر انتظار ختم ہو گیا ہے۔ گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد عالمی ہٹ میکر ایکون سرکاری طور پر۲۰۲۵ء میں ہندوستان میں پرفارم کرنے جا رہے ہیں۔ اس ٹور کی قیادت وہائٹ فاکس کر رہا ہےجبکہ پرسیپٹ لائیو شریک پروڈیوسر کے طور پر شامل ہے۔ جن مداحوں نے اکون کے مشہورگانوں پر سر دھنا ہے وہ طویل عرصے سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے، اور اب یہ خواب حقیقت بن گیا ہے۔ 
ایکون انڈیا ٹور کی تفصیلات
تین رات کیلئے۹؍ نومبر کو دہلی، ۱۴؍ نومبر کو بنگلورواور۱۶؍ نومبر کو ممبئی میں یہ ملٹی پلیٹینم اسٹار ایسا شو پیش کریں گے جو دنیا کو یاد دلائے گا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں وہ کیوں سب سے زیادہ پُرکشش پرفارمرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے شوز کے ٹکٹس پہلے ہی ملک میں سب سے زیادہ مانگ والی چیزوں میں شامل ہو چکی ہیں۔ ایچ ایس بی سی کارڈ ہولڈرز کو۸؍ اگست دوپہر ایک بجے سے ایئرلی ایکسیس ملے گا، جبکہ عام فروخت ۱۰؍اگست رات ۱۰؍بجے سے شروع ہوگی، صرف District by Zomato پر۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ شو ایک شاندار نظارہ ہوگا جس میں ہائی وولٹیج پروڈکشن کے ساتھ ایک ایسا لائیو ارینا تجربہ ملے گا جو ناظرین برسوں تک یاد رکھیں گے 
اکون کا ہندوستان آمد پر بیان 
گلوکار نے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’ ہندوستان نے ہمیشہ مجھے بے پناہ محبت دی ہے — یہ میرے لئے دوسرے گھر جیسا ہے۔ یہاں کی انرجی، ثقافت، فینز سب کچھ ایک الگ ہی سطح پر ہے۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ واپس آ رہا ہوں اور آپ سب کیلئے لائیو پرفارم کرنے والا ہوں۔ یہ ٹور خاص ہوگا — آئیے، مل کر تاریخ رقم کریں !‘‘وہائٹ فاکس کے شریک بانی امان کمار نے کہا:’’اکون کو واپس ہندوستان لانا ایک جشن ہے۔ یہ وہ رات ہوگی جس کا فینز کو انتظار تھا۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ یہ ایک شاندار تجربہ ہوگا جو برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK