یورپی یونین کے ڈائریکٹر جنرل برائے تجارت کی قیادت میں یورپی یونین کی تکنیکی ٹیم ہندوستان - یورپی یونین (ای یو) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لیے جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کرے گی۔
EPAPER
Updated: October 29, 2025, 6:01 PM IST | New Delhi
یورپی یونین کے ڈائریکٹر جنرل برائے تجارت کی قیادت میں یورپی یونین کی تکنیکی ٹیم ہندوستان - یورپی یونین (ای یو) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لیے جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کرے گی۔
یورپی یونین کے ڈائریکٹر جنرل برائے تجارت کی قیادت میں یورپی یونین کی تکنیکی ٹیم ہندوستان - یورپی یونین (ای یو) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لیے جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کرے گی۔
بدھ کو وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، یورپی یونین کی ٹیم کے اس دورے میں مختلف امور پر ان ممکنہ حل کی بنیاد پر تعمیری نتائج تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی، جنہیں وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل کے دورہ برسلز کے دوران نشان زد کیاگیا تھا۔ گوئل نے۲۶؍ سے۲۸؍ اکتوبر تک برسلز کا دورہ کیا۔ انہوں نے یورپی کمشنر برائے تجارت اور اقتصادی سلامتی ماروس شیفوویچ اور ان کی ٹیم کے ساتھ جاری ہندوستان- یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات سے متعلق زیر التوا مسائل پر بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔
پریس ریلیز کے مطابق گوئل کے اس دورے میں دونوں نے فروری میں کمشنروں کے گروپ کے نئی دہلی کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کی واضح ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس مذاکرات کو اس سال کے آخر تک مکمل کرنے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ میٹنگ میں ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی اعتماد اور اسٹریٹجک تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کرتے ہوئے، باہمی طور پر فائدہ مند، متوازن اور مساوی تجارتی معاہدہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس میں ایک دوسرے کی حساسیت اور ترجیحات کا بھی احترام کیا گیا۔
ہندوستان اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے کہ ایف ٹی اے ٹیرف اور نان ٹیرف دونوں رکاوٹوں کو ختم کرنے اور ایک شفاف اورمتوقع ریگولیٹری فریم ورک بنانے میں توازن برقرار رہے، جس سے آنے والے برسوں میں دونوں شراکت داروں کی تجارت میں اضافہ ہو۔
یہ بھی پرھئے:ہر ہفتے۱۰؍ لاکھ سے زائد صارفین خودکشی کا ارادہ ظاہر کرتے ہیں: چیٹ جی پی ٹی
دونوں نے زیرالتوا مسائل پر ممکنہ مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کے لیے گہری بات چیت کی۔ گوئل کے اس دورے میں نان ٹیرف اقدامات اور یورپی یونین کے نئے ضوابط سے متعلق ہندوستان کے خدشات پر بھی مضبوط بات چیت ہوئی۔ بات چیت کے دوران، گوئل نے ہندوستان کے اہم مطالبات، خاص طورپر محنت کش شعبوں سے متعلق مطالبات کے لیے ترجیحی سلوک کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریق غیر حساس صنعتی اشیا پر ٹیرف کی شرحوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اسٹیل، آٹو، سی بی اے ایم (ای یو میں باہر سے آنے والے سامان پر کاربن ٹیکس) اور ای یو کے دیگر ضوابط سے متعلق مسائل پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسائل زیادہ حساس ہیں۔گوئل نے یورپی یونین کے عہدیداروں کو بتایا کہ ہندوستان مشترکہ اختراع، متوازن، مساوی، اور بامعنی تجارت اور امن اور خوشحالی کے لیے اجتماعی عزم کے ذریعے اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے یورپی یونین کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہے۔