ایران نے بدھ کی علی الصباح باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کے اعلیٰ سیکوریٹی عہدیدار اور سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی شہید ہو گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 18, 2026, 9:43 AM IST | Tehran
ایران نے بدھ کی علی الصباح باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کے اعلیٰ سیکوریٹی عہدیدار اور سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی شہید ہو گئے ہیں۔
ایران نے بدھ کی علی الصباح باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کے اعلیٰ سیکوریٹی عہدیدار اور سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی شہید ہو گئے ہیں۔کونسل کے سیکریٹریٹ نے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح سویرے ایک بیان جاری کرتے ہوئے لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کی۔ بیان میں انہیں تاحیات عوامی خدمت انجام دینے والا قرار دیتے ہوئے ’’شہید‘‘کہا گیا ہے۔
اس سے قبل منگل کو اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے حملے میں لاریجانی مارے گئے ہیں، تاہم اس وقت ایران کی جانب سے اس کی نہ تصدیق کی گئی تھی اور نہ ہی کوئی ردِعمل سامنے آیا تھا۔
ایرانی کونسل کے مطابق لاریجانی کے ساتھ ان کے بیٹے اور سیکوریٹی اہلکاروں سمیت کئی دیگر افراد بھی مارے گئے ہیں۔ بیان میں لاریجانی کے طویل سیاسی کیریئر کو سراہتے ہوئے انہیں ایک ایسی شخصیت قرار دیا گیا ہے جس نے آخری لمحے تک ایران کی ترقی اور بیرونی خطرات کے خلاف اتحاد کے لیے کام کیا۔
یہ بھی پڑھئے:آبنائے ہرمز امریکہ کیلئے ناقابل تسخیر کیوں ہے؟
اس سے قبل منگل کو ایران نے اپنے نیم فوجی دستے ’’بسیج‘‘ کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی بھی تصدیق کی تھی۔ ایران نے اسے امریکی صہیونی دشمن کی جانب سے کیا گیا دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق لاریجانی اور سلیمانی دونوں کی تدفین بدھ کے روز کی جائے گی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے لاریجانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاریجانی میں ایثار، بصیرت، رفاقت اور دور اندیشی جیسی اعلیٰ خوبیاں موجود تھیں اور بلاشبہ اس نقصان کا ازالہ نہایت مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑا نے بیٹی مالتی کی پرائیویسی پر زور دیا، خوفناک واقعے کا انکشاف
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سب سے بڑی سیکوریٹی افسر علی لاریجانی ایک فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق یہ کارروائی حالیہ حملوں کے دوران کی گئی، جس میں ایران کے اہم فوجی اور سیاسی لیڈروں کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسی حملے میں ایرانی نیم فوجی تنظیم بسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی بھی شہید ہوئے ہیں لیکن اس خبر کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ ایران کی جانب سے ابھی تک نہ تو لاریجانی کی موت کی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید۔کچھ رپورٹس کے مطابق یہ بھی واضح نہیں کہ وہ واقعی ہلاک ہوئے ہیں یا صرف حملے کا نشانہ بنے ہیں۔اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ ایران کی قیادت کیلئے ایک بڑا دھچکا ہوگا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں جنگ پہلے ہی شدت اختیار کر چکی ہے۔ماہرین کے مطابق اس واقعے سے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔