Inquilab Logo

’’جانِ جاں‘‘ نے وجے ورما کا بچپن کا خواب پورا کیا

Updated: September 20, 2023, 5:13 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

وجے ورما نے کہا کہ ان کے ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ کنگ فو اور مارشل آرٹس کا کردار نبھائیں اور یہ موقع انہیں فلم ’’جانِ جاں‘‘ نے دیا ہے جو ۲۱؍ ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ اس میں کرینہ کپور اور جے دیپ اہلاوت بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

Vijay Varma.Photo. INN
وجے ورما ۔ تصویر:آئی این این

وجے ورما اپنی منفرد اداکاری سے تیزی سے مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کہا کہ ’’جانِ جاں‘‘ نے ان کا بچپن کا خواب پورا کردیا ہے۔ وجے ورما جلد ہی اسکرین پر زبردست ایکشن اور مارشل آرٹس کرتے نظر آئیں گے۔ ووگ انڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں کیونکہ ان کابچپن کا خواب پورا ہونے جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ہمیشہ سے ایسا کردار ادا کرنے کی خواہش تھی جس کیلئے کنگ فو ماسٹر اور مارشل آر ٹس میں مہارت حاصل کرنی ہو اور انہیں یہ موقع ’’جانِ جاں‘‘ نے فراہم کیا ۔ اس فلم میں وجے ورما نےمارشل آرٹس سے شدید لگاؤ رکھنے والے ایک پولیس افسر کاکردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ’’ اس کردارکی تیاری کیلئے میں نے باقاعدہ تربیت لی ہے۔ یہ ایک چیلنج تھا کیونکہ اس سے پہلے مَیں نے کبھی ایسا کردار نہیں ادا کیا ہے اور نہ ہی میں کبھی جم وغیرہ گیا ہوں۔ اس کردار کی تیاری میں نے ڈوب کر کی ہے۔ کراٹے اور کنگ فو سیکھنا میرا بچپن کا خواب تھا جو اَب پورا ہوا ہے۔‘‘ فلم ’’جانِ جاں‘‘ میں وجے ورما کا کردار مداحوں کو ضرور پسند آئے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK