Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیمس کیمرون کی ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کا ٹریلر لیک، مداح فلم دیکھنے کیلئے بے چین

Updated: July 26, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

۲۵؍ جولائی کو جیمس کیمرون کی فلم ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کا ٹریلر مارویل کی فلم ’’دی فنٹاسٹک ٹور: فرسٹ اسٹیپس‘‘ کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا۔ تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے فلم کے ٹریلر کے کچھ حصے کو آن لیک لیک کر دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۵ ؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو جیمس کیمرون کی فلم ’’فائر اینڈ ایش‘‘کا ٹریلر مارویل اسٹوڈیو کی فلم ’’دی فنٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس‘‘ کے ساتھ سنیماگھروں میں ریلیز کیا جاچکاہے۔ فلمسازوں نے کہا تھا کہ یہ ٹریلر صرف سنیماگھروں میں جانے والے ناظرین تک محدودرہے گا لیکن سنیماسے رغبت رکھنے والے افراد نے ٹریلر کے کچھ حصے کو سوشل میڈیا پر ریلیز کیا ہے۔ فلمسازوں نے سوشل میڈیا سے ’’اوتار ۳‘‘ سے متعلقہ تمام مواد ہٹا دیئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: سی بی ایف سی نے وجے دیوراکونڈا کی فلم ’’کنگڈم‘‘ کو یو اے سرٹیفکیٹ دیا

اب انٹرنیٹ پر ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کے تمام ٹریلر پر یہ پیغام لکھ کر آرہا ہے کہ ’’یہ میڈیا کاپی رائٹ کے مالک کی شکایت کے بعد غیر فعال کر دیا گیا ہے۔‘‘اس ٹریلر میں، جسے اپریل میں سنیماکون میں انڈسٹری انسائیڈر میں دکھایا گیا تھا، میں پینڈورا کی دنیا کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ ٹریلر میں صارفین کو دو نئے نوی قبیلے سے متعارف کروایا گیا ہے جن میں ایک وائنڈ ٹریڈرز اور دوسرا فائر پیپل شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK