Inquilab Logo

رنویر اور میری جوڑی اچھی رہے گی: جھانوی کپور

Updated: November 07, 2022, 1:24 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی نوجوان خوبصورت  اداکارہ جھانوی کپور نے حال ہی میں دیئے جانے والے  انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے خیال میں ٹی وی اسکرین پر رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی جوڑی اچھی لگے گی۔

Jhanvi Kapoor .Picture:INN
جھانوی کپور ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کی نوجوان خوبصورت  اداکارہ جھانوی کپور نے حال ہی میں دیئے جانے والے  انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے خیال میں ٹی وی اسکرین پر رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی جوڑی اچھی لگے گی۔جھانوی سے سوال کیا گیا تھا کہ کسی ایسے اداکار کا نام بتائیں جس کے ساتھ انہوں نے اب تک کام نہ کیا ہو لیکن اس کے ساتھ وہ اسکرین پر اچھی لگیں گی؟ پلک جھپکتے میں جھانوی کا جواب تھا ’رنویر سنگھ‘، انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے رنویر کی اور میری جوڑی اچھی رہے گی۔قبل ازیں جھانوی کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ڈانس ریہرسل کرتے ہوئے زخمی ہوئی تو رنویر سنگھ سے بات ہوئی تھی۔جھانوی کا کہنا تھا کہ رنویر کو میرے زخمی ہونے پر بہت افسوس تھا لیکن میں نے انہیں بتایا کہ جب بھی ایسا کچھ ہوتا ہے مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ کام کر رہی ہوں۔رنویر سنگھ نے کہا لیکن مجھے ایسا بالکل نہیں لگتا، یہ غلط ہے کہ آپ ڈانس کرتے ہوئے زخمی ہوجائیں، آپ کو سیٹ کی وائرنگ ٹھیک کروانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK