• Thu, 10 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جینیفر لارنس کی انسٹاگرام پر دھماکے دار انٹری، نام ’ jlaw‘ رکھنے کی وجہ بھی بتا دی

Updated: September 10, 2026, 9:06 PM IST | New York

ہالی ووڈ کی معروف اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس نے بالآخر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنا باضابطہ اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ اداکارہ نے کئی برس تک عوامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دور رہنے کے بعد۹؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو انسٹاگرام پر قدم رکھا، جہاں انہوں نے jlaw کے نام سے اپنا ویریفائیڈ اکاؤنٹ لانچ کیا۔

Jennifer Lawrence.Photo:X
جینیفرلارنس۔ تصویر:ایکس

ہالی ووڈ کی معروف اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ  جینیفر لارنس نے بالآخر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام  پر اپنا باضابطہ اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ اداکارہ نے کئی برس تک عوامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دور رہنے کے بعد۹؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو انسٹاگرام پر قدم رکھا، جہاں انہوں نے  jlaw  کے نام سے اپنا ویریفائیڈ اکاؤنٹ لانچ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

جینیفر لارنس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں انتہائی دلچسپ انداز میں یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے اپنا مکمل نام  jenniferlawrence  بطور یوزرنیم کیوں استعمال نہیں کیا۔ اداکارہ نے بائیو میں لکھا ’’jenniferlawrence was taken  یعنی یہ نام پہلے ہی کسی اور نے لے رکھا تھا۔ اسی وجہ سے انہیں مختصر اور سادہ یوزرنیم  jlaw  اختیار کرنا پڑا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام پر آمد کے باوجود جینیفر لارنس نے ابھی تک اپنے گرڈ پر کوئی باقاعدہ تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی ہے، لیکن ان کے اکاؤنٹ نے بہت کم وقت میں لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔ تازہ رپورٹس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد چند ہی گھنٹوں میں ۳؍ لاکھ ۸۰؍ ہزار سے تجاوز  کرگئی تھی اور مسلسل بڑھ رہی تھی۔ 
جینیفر لارنس گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے عوامی سوشل میڈیا سے دور رہی ہیں۔ ماضی میں وہ ٹیکنالوجی اور فون کے زیادہ استعمال سے اپنی عدم دلچسپی کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔ ۲۰۱۴ء میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے خود کو فون اور ٹیکنالوجی کے معاملے میں زیادہ ماہر نہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔  اب انسٹاگرام پر ان کی آمد کو مداحوں کے لیے خاصا بڑا سرپرائز قرار دیا جارہا ہے۔ ان کے فالو کیے جانے والے اکاؤنٹس کی فہرست میں  لیونارڈو ڈی کیپریو، مارٹن اسکورسیزی، جوش ہچرسن، ڈکوٹا جانسن، سوکی واٹرہاؤس، ڈینیئل کلویا، کیکے پامر، ایمی پوہلر، ایمی شمر  اور  کاردیشین-جینر خاندان  کے متعدد افراد شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:جیا بچن سے موازنہ میرے لیے اعزاز ہے: تاپسی پنو

جینیفر لارنس اس وقت بھی اپنے فلمی کریئر کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ ’’دی ہنگر گیمز‘‘  کی اسٹار کے طور پر دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کی انسٹاگرام پر اچانک آمد نے مداحوں میں تجسس بڑھا دیا ہے کہ وہ مستقبل میں اس پلیٹ فارم کو اپنی آنے والی فلموں اور ذاتی جھلکیوں کے لیے کس انداز میں استعمال کریں گی۔ ان کی پہلی پوسٹ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK