فلم’بوال‘کےاداکاروں جھانوی کپور اور ورون دھون نے پولینڈ میں اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد مداحوں کے ساتھ تفریحی تصاویر شیئرکی ہیں۔
Updated: July 20, 2022, 12:53 PM IST | Agency | Mumbai
فلم’بوال‘کےاداکاروں جھانوی کپور اور ورون دھون نے پولینڈ میں اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد مداحوں کے ساتھ تفریحی تصاویر شیئرکی ہیں۔
فلم’بوال‘کےاداکاروں جھانوی کپور اور ورون دھون نے پولینڈ میں اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد مداحوں کے ساتھ تفریحی تصاویر شیئرکی ہیں۔اپنے اپنےانسٹاگرام ہینڈلزپر جھانوی اور ورون دونوں نےپولینڈمیں اپنے فرصت کے لمحات میں لطف اندوز ہونے والی تصاویر شیئر کی ہیں۔جھانوی نے ۲؍ انتہائی مختلف انداز کی تصاویرشیئر کی ہیں جس کا عنوان ’انسٹاگرام بمقابلہ حقیقت‘ رکھا ہے۔ پہلی تصویر میں، جانوی ایک پرکشش پوز میں نظر آرہی ہیں جس میں ان کا ایک ہاتھ ورون کے کندھے پر ہے جبکہ وہ کیمرےکی جانب دیکھ رہی ہیں جبکہ ورون پولینڈکےنیلے آسمان کو گھورتے ہوئے اپنے ہی خیالوں میں کھوئےہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ جھانوی نےسفیدپرنٹ والےشارٹس کے ساتھ گلابی بازو والا، گرافک ٹاپ پہناہواہے، ورون نے اس کے ساتھ ملتےجلتے گرے ٹراؤزر کے ساتھ ایک سادہ نیوی بلیو بنیان پہن رکھی ہے۔ جھانوی کےمطابق، پہلی تصویر ان کی دوستی کا انسٹاگرام ورژن تھا۔
تاہم،مداحوں کو جلد ہی اگلی سلائیڈ میں اس جوڑی کی ’حقیقت‘ دیکھنے کو ملی جہاں ورون، ایک کار کے بونٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ جھانوی ان کےپیچھےہیں۔بظاہروہ اپنے ساتھی اداکارکو اپنی جانب متوجہ کرنےکی کوشش کررہی ہیں کہ وہ انہیں بھی اوپر آنے میں مدد کرسکیں۔اس کےبجائے، ورون بےفکر، آگے دیکھتے ہوئے قدرتی مناظرسےلطف اندوزہو رہے ہیں جھانوی کی آواز تک نہیں سن رہے۔