• Sat, 27 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جبران خان کو ان کے ہی کیفے منیجر نے ۳۵؍لاکھ کا چونا لگایا

Updated: September 27, 2025, 5:22 PM IST | Mumbai

کبھی خوشی کبھی غم کے اداکار جبران خان کے ساتھ دھوکہ ہوگیا ہے۔ اس کے اپنے کیفے منیجر نے اس سے لاکھوں روپے کی فریب دہی ہوگئی۔ اس معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

Jibran Khan.Photo:INN
جبران خان۔ تصویر:آئی این این

کبھی خوشی کبھی غم کے اداکار جبران خان کے ساتھ  دھوکہ ہوگیا ہے۔ اس کے اپنے کیفے منیجر نے اس سے لاکھوں روپے کی فریب دہی ہوگئی۔ اس معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور منیجر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پرھیئے:تھاما کا ٹریلر ریلیز، رشمیکا اور آیوشمان ایک ساتھ نظر آئے

فلم کبھی خوشی کبھی غم  میں چائلڈ آرٹسٹ کا  رول نبھا  کر شہرت پانے والے اداکار جبران خان کو ان کے اپنے کیفے منیجر نے دھوکہ دیا ہے۔ ان کے باندرہ کیفے کے منیجر نے مبینہ طور پر ان سے۹۹ء۳۴؍ لاکھ روپے کا دھوکہ کیا۔ اس معاملے میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔شکایت کے مطابق اداکار جبران خان کے منیجر اجے سنگھ راوت کو کیفے کی روزانہ کی کمائی بینک میں جمع کرانے کا کام سونپا گیا تھا تاہم اجے مبینہ طور پر ۹۹ء۳۴؍ لاکھ روپے وقت پر جمع کرانے میں ناکام رہے۔جبران کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور اپنے منیجر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروایا۔ پولیس فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور منیجر کی تلاش جاری ہے۔
 خیال رہے کہ جبران نے فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں شاہ رخ خان اور کاجول کے آن اسکرین بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، جیا بچن،  رتیک  روشن اور کرینہ کپور سمیت کئی ستاروں نے کام کیا تھا۔ جبران نے بھی باندرہ میں ’’گراؤنڈ کیفے‘‘ کھول کر کاروباری دنیا میں قدم رکھا تھا۔
 جبران ۴؍لاکھ  فالوورس کے ساتھ انسٹاگرام پر بہت متحرک ہیں۔ وہ ۲۰۲۴ء کی فلم عشق وشک رباؤنڈ میں ساحر کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ وہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’براہمسترا‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے۔ اس سے قبل وہ فلم ’’رشتے‘‘ میں نظر آئے تھے۔ انہوں نے ٹیلی ویژن پر بھی کام کیا ہے۔ وہ ۲۰۰۰ءمیں وشنو پران میں دھرو کے کردار میں نظر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK