Inquilab Logo

اگلے ماہ سے ڈسکوری پر جرنی آف انڈیا کا آغاز

Updated: September 28, 2022, 12:29 PM IST | Agency | Mumbai

وارنر برادرس ڈسکوری نے معزز شخصیات کو دی جرنی آف انڈیا کی سیریز میں  کاسٹ کیاہے۔

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

وارنر برادرس ڈسکوری نے معزز شخصیات کو دی جرنی آف انڈیا کی سیریز میں  کاسٹ کیاہے۔ دی جرنی آف انڈیا،۶؍قسطوں پر  مشتمل سیریز، ہندوستان کی آزادی کے۷۵؍سال مکمل ہونے کی یاد میں پیش کی جا رہی ہے۔دی جرنی آف انڈیا کا پریمیر ۱۰؍ اکتوبر کو ڈسکوری چینل، ٹی ایل سی، ڈسکوری سائنس، ڈسکوری ٹربو اور ڈی تمل پر ہوگا۔  امیتابھ بچن کی میزبانی میں، سیریز کے ہر ایپی سوڈ میں ایک سرکردہ آواز پیش کی جائے گی، جس میں ایک قوم کے طور پر متعلقہ خطے میں ہندوستان کی ترقی کو دکھایا جائے گا۔ ان کہانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے جنہوں نے عالمی فلمسازی میں انقلاب برپا کیا ہے، اداکارہ کاجول سامعین کو بالی ووڈ کی شاندار میراث کے سفر پر لے جائیں گی، جس کے پس منظر میں ایک حقیقی فلم سیٹ پیش کیا جائے گا۔ فلم باہوبلی فیم اداکار رانا دگوبتی، ہندوستانی مصنف اور جنگلی حیات کے تحفظ کی ماہر لتیکا ناتھ کے ساتھ، پائیداری اور تحفظ کے میدان میں ہندوستان کی کامیاب کوششوں کو سامنے لائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK