Inquilab Logo

کاجول فلم’سرزمیں‘ کی شوٹنگ کیلئےہماچل پردیش پہنچیں

Updated: March 11, 2023, 1:24 PM IST | Mumbai

کاجول دیوگن ہندی فلم ’سرزمیں‘کی شوٹنگ کیلئے ہماچل کے ٹورسٹ اسٹیشن منالی پہنچ گئی ہیں۔

Actress Kajol has reached Manali for shooting
اداکارہ کاجول کو منالی میں شوٹنگ کرنے پہنچی ہیں

کاجول دیوگن ہندی فلم ’سرزمیں‘کی شوٹنگ کیلئے ہماچل کے ٹورسٹ اسٹیشن منالی پہنچ گئی ہیں۔ وہ فلم سرزمیںمیں ابراہیم علی خان کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ معلومات کے مطابق کاجول کی زیادہ تر شوٹنگ منالی کے قریب رئیسان میں کی جائے گی۔ فلم میںرام گڑھ ہیریٹیج ولا کو ابراہیم اور کاجول کے گھر کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
منڈی کے دھامن میں سرزمیں کی شوٹنگ
 ضلع منڈی کے بالی چوکی میں واقع دھامن میںجمعہ کو فلم’سرزمیں‘کےمناظر کی شوٹنگ کی گئی۔ شوٹنگ کےدوران دریا کے کنارے دہشت گردوں اور ہندوستانی فوج کے مناظر کو شوٹ کیا گیا۔ کاجول اور ابراہیم پر دریا کےکنارے پر مناظر بھی شوٹ کیے جا رہے ہیں۔
اسپین ریزارٹ کے باہر بھی مناظر شوٹ کیے گئے
 فلم کے مناظر بھی منالی کے قریب اسپین ریزارٹ کے باہرپرانی سڑک پر فلمائے گئے۔ اس دوران جونیئر فنکاروں نے دہشت گردوں اور ہندوستانی فوجیوں کا لباس زیب تن کیا۔ رات بھر فائرنگ کے دوران دہشت گردوں اور گاڑیوں میں سوار فوجیوںکےدرمیان تصادم جاری رہا۔ سپین ریزارٹ سے۵۰۰؍میٹرتک ۳۰؍فوگ لائٹس لگائی گئیں۔اس دوران دہشت گرد گاڑیوں کو تیز رفتاری سےچلا کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
؍۱۱تاریخ کو ماؤنٹینئرنگ انسٹی ٹیوٹ میں شوٹنگ ہوگی
 ؍ ۱۱مارچ کو فلم سرزمیںکے مناظر منالی کے الیو میںواقع مائونٹینئرنگ انسٹی ٹیوٹ میں شوٹ کیے جائیں گے۔ فلم کے مرکزی کردار پرتھوی راج اور ابراہیم خان اس دوران دہشت گردوں کے خلاف لڑتےنظر آئیںگے۔اس کے علاوہ فلم کے کچھ اہم مناظرہمتا پاس پر شوٹ کیے جانے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK