Inquilab Logo Happiest Places to Work

کاجول نے شاہ رخ خان کے میٹ گالا لُک کی تعریف کی، ایس آر کے جیسا لباس پہنا

Updated: May 06, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai

بالی ووڈاداکارہ کاجول نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے میٹ گالا لک کی نقل اتاری ہے۔انہوں نے میٹ گالا ۲۰۲۵ء میں ایس آر کے ، کے لک کی تعریف بھی کی۔

Kajol and SRK. Photo: INN
کاجول اور ایس آر کے۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان نے آج میٹ گالا ۲۰۲۵ء کی تقریب میں اپنے لُک سے یہ ثابت کیا ہے کہ انہیں کنگ خان کیوں کہا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایس آر کی میٹ گالا کی تصاویر نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ اس درمیان کاجول نے بالی ووڈ کے اپنے بی ایف ایف (بیسٹ فرائنڈ فارایور) کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

منگل کی شام کاجول نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی چند اسٹائلش تصاویرشیئر کی ہیںجس میں انہیں ایس آر کے کی طرح سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کاجول نے سلورانگھوٹھیاں اور زیورات پہن کر ایس آرکے میٹ گالا کے منفرد انداز کی نقل کی ہے۔ 

کاجول نے اپنی تصاویر کے ساتھ ایس آرکے کی میٹ گالاکی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ہم۔۔ فرق پہچانئے۔ ‘‘ کاجول نے شاہ رخ خان کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ شاہ رخ اور کاجول نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘، ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘، ’’ کبھی خوشی کبھی غم‘‘ اور ’’دل والے‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹائیگر شروف کی شارٹ فلم ’’جہان‘‘ کا ٹیزر ریلیز

شاہ رخ خان نے میٹ گالا میں کیا پہنا تھا؟
شاہ رخ خان نے میٹ گالا میں سبیاسیاچی مکھرجی کا ڈیزائن کیاہوا لباس زیب تن کیا تھا۔ انہوں نے میٹ گالا کی تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاہ رنگ کا لمبا کوٹ زیب تن کیا تھا جسے تسمانیا کے اون سے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کوٹ کے اندر سیاہ رنگ کا ریشم کا شرٹ پہنا تھا۔ انہوں نے ساٹن کا کمربند بھی لگا ہوا تھا جو ان کی آؤٹ فٹ میں چار چاند لگا رہا ہے۔ ایس آر کے گلے میں بہت سے ہار ڈالے ہوئے تھے جن میں ہیرے کا بنا ہوا لاکٹ بھی شامل ہے جس میں ’’کے‘‘ لکھا ہوا تھا جو ’’کنگ خان‘‘ کو ظاہرکرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK