• Sun, 01 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان کا کریئر فرح خان نے برباد کیا ہے :کمال راشد خان

Updated: March 15, 2020, 11:04 AM IST | Agency | Mumbai

کِنگ خان شاہ رخ ان دنوں فلموں سے دور ہیں، لیکن بات یہ ہے کہ وہ جلد ہی کوئی نئی فلم میں سائن کرسکتے ہیں۔ اب بالی ووڈ اداکار اور فلمساز کمال راشد خان نے شاہ رخ خان کے بارے میں ایک حالیہ ٹویٹ کیا ہے ، جو کافی سرخیوں میں ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے شاہ رخ خان کے کریئر کو خراب کرنے کیلئے فرح خان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Shah Rukh Khan and Farah Khan - Pic : Mid- Day
شاہ رخ خان اور فرح خان ۔ تصویر : مڈ ڈے

کمال راشد خان کا یہ ٹویٹ بہت وائرل ہو رہا ہے۔ اس ٹویٹ پر صارفین شدید ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ کمال راشد خان نے لکھا کہ ’’شاہ رخ خان کے کریئر کو خراب کرنے کیلئے خود ساختہ ہدایتکار فرح خان ذمہ دار ہیں۔ فرح نے اپنی بدترین فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ سے شاہ رخ کے کریئرکو خراب کیاہے۔ اور بدقسمتی سے شاہ رخ خان اب بھی ’دل والے‘، ’فین‘ اور’ زیرو‘ جیسی بری فلموں میں کام کر رہے ہیں۔‘‘ کمال راشد خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے ٹویٹ میں فرح خان کو نشانہ بنایا۔

واضح ہو کہ کمال راشد خان سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں۔ انہوں نے ٹی وی ریئلیٹی شو ’بگ باس۔۳‘ سے شہرت حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ کمال راشد خان اکثر سوشل میڈیا پر بالی ووڈ فلموں کا سروے اور جائزہ بھی لیتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ کمال راشد خان کا ٹویٹ بھی بہت وائرل ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK