بالی ووڈمیں۴۰؍ اور۵۰ءکی دہائی میں متعدد ایسی اداکارہ جلوہ گر ہوئیں، جنہوں نے طویل عرصے تک اپنی فنکارانہ عظمت کا سکہ جمائے رکھا۔کامنی کوشل بھی انہیں میں سے ایک تھیں اور اسی بنا پر انہیں عہد ساز اداکارہ کہا جاتا تھا۔
EPAPER
Updated: November 15, 2026, 1:32 PM IST | Mumbai
بالی ووڈمیں۴۰؍ اور۵۰ءکی دہائی میں متعدد ایسی اداکارہ جلوہ گر ہوئیں، جنہوں نے طویل عرصے تک اپنی فنکارانہ عظمت کا سکہ جمائے رکھا۔کامنی کوشل بھی انہیں میں سے ایک تھیں اور اسی بنا پر انہیں عہد ساز اداکارہ کہا جاتا تھا۔
بالی ووڈمیں۴۰؍ اور۵۰ءکی دہائی میں متعدد ایسی اداکارہ جلوہ گر ہوئیں، جنہوں نے طویل عرصے تک اپنی فنکارانہ عظمت کا سکہ جمائے رکھا۔کامنی کوشل بھی انہیں میں سے ایک تھیں اور اسی بنا پر انہیں عہد ساز اداکارہ کہا جاتا تھا۔
کامنی کوشل کی پیدائش ۲۴؍فروری۱۹۲۷ءکولاہورمیں ہوئی تھی۔وہ دو بھائیوں اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔ ان کےوالد پروفیسر شورام کشیپ پنجاب یونیورسٹی میں باٹنی کے پروفیسر تھے۔وہ اس دور کی مشہور شخصیت تھے اور انہیں انڈین باٹنی کا بابا آدم کہاجاتاہے۔ جب وہ ۷؍برس کی تھیں، تو ان کے والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا ۔ کامنی کوشل نےکنیئرڈ کالج، لاہور سے انگریزی لٹریچر میں بی اے آنرز کیا۔۱۹۴۶ءمیںانہیں چیتن آنند نےاپنی فلم ’نیچا نگر‘میں اداکاری کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا اور انہیں اس فلم کیلئے کانس فلم فیسٹول میں ممتاز گولڈن پام ایوارڈ اور دوسری فلم ’براج بہو‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی فلموں نے بولنا سیکھا تو اُردو زبان ہی کا سہارا لیا
وہ ہندی فلموں کی پہلی ہیروئن ہیں، جو شادی کے بعد مرکزی کردار ادا کرتی رہیں اور انہیںمسلسل پذیرائی ملتی رہی۔ شادی ان کے فلمی کریئر پر کبھی اثرانداز نہیںہوئی۔ ان کے علاوہ جن ہیروئنوں کو شادی کے بعد بھی کامیابی ملتی رہی، ان میں مالا سنہا، شرمیلا ٹیگور، وجنتی مالا، سروجا دیوی اور موسمی چٹرجی شامل ہیں۔کامنی کوشل حسین تھیں اور پھر فطری اداکاری میں بھی ان کا کوئی جواب نہیں تھا۔ وہ رومانوی اور المیہ کرداروں میں اپنی چھاپ چھوڑ جاتی تھیں۔ انہوں نے اشوک کمار،راج کپور، دیو آنند اور دلیپ کمار کے ساتھ مرکزی کردار نبھائے۔دلیپ کمار کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ ۱۹۴۸ءمیںدلیپ کمار کے ساتھ انہوں نے فلم ’شہید‘میں کام کیا، جو سپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نےپگڑی، ندیا کے پار، شبنم اور آرزومیں بھی دلیپ کمار کے ساتھ ہیروئن کی حیثیت سے کام کیا اوریہ سب فلمیں کامیابی سےہمکنار ہوئیں۔ ۱۹۴۸ءمیں انہوں نےعصمت چغتائی کے ناول ’ضدی‘پر مبنی فلم میں آشا کا کردار ادا کیا جبکہ ہیروکا کردار دیو آنند نے نبھایا تھا۔ یہ دیو آنند کی پہلی کامیاب فلم تھی، پھر انہوں نے فلم ’نمونہ‘میں دیو آنند کے ساتھ کام کیا۔ ۱۹۴۸ء میںوہ راج کپور کی فلم ’آگ‘میں مہمان اداکارہ کے طور پر نظر آ ئیں۔
یہ بھی پڑھئے: مالا سنہا نے اداکاری کیلئے موسیقی سے حد درجہ لگاؤ کو قربان کر دیا
کامنی کوشل کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ لتا منگیشکر کا جو پہلا پلے بیک گیت کسی ہیروئن پر پکچرائز ہوا وہ یہی ہیروئن تھیں۔ اس سے پہلے لتا معاون اداکاراؤں کیلئے گایا کرتی تھیں۔ کامنی کوشل کیلئے زیادہ تر پلے بیک گیت شمشاد بیگم اور سریندر کور گایا کرتی تھیں۔ کامنی کوشل کی دیگر فلموں میں دو بھائی(۱۹۴۷ء)، شہید (۱۹۴۸ء)، ضدی، ندیا کے پار،نائٹ کلب وارث، یقین، آدمی اورانسان، گمراہ،اپہار، قید، گئودان، آبرو،شور،تانگے والا، ہیرا لال پنا لال، روٹی کپڑا اور مکان اور دس نمبری،دو راستے،پریم نگر،مہا چوراور شامل ہیں۔
تقریباً۷؍دہائیوں تک اپنے فن کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ کامنی کوشل نے۱۴؍نومبر۲۰۲۵ءکوداعی اجل کو لبیک کہا۔ ایک بے مثال اداکارہ کی حیثیت سے ان کا نام ہندی فلموں کی تاریخ میںامرہوگیاہے،اگرچہ ان کے انتقال سےہندی سنیما کے ایک شاندار دور کا خاتمہ ہوگیالیکن ان کی بھرپور اداکاری اور فلمی سفر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔