• Sun, 15 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کشور کمار کی آواز میں ریکارڈ گیت کو محمد رفیع کی آواز میں دوبارہ ریکارڈ کرناپڑا

Updated: November 15, 2026, 1:51 PM IST | Mumbai

فلمی دنیا میں بعض اوقات ایک گیت کی قسمت کا فیصلہ بھی دلچسپ واقعات کا سبب بن جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ۱۹۷۵ءمیںریلیز ہونے والی فلم ’ایک محل ہو سپنوں کا‘ کے مشہور ٹائٹل گیت سے وابستہ ہے، جسے پہلے کشور کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Kishore Kumar and Muhammad Rafi. Photo: INN
کشور کمار اور محمد رفیع۔ تصویر: آئی این این

فلمی دنیا میں بعض اوقات ایک گیت کی قسمت کا فیصلہ بھی دلچسپ واقعات کا سبب بن جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ۱۹۷۵ءمیںریلیز ہونے والی فلم ’ایک محل ہو سپنوں کا‘ کے مشہور ٹائٹل گیت سے وابستہ ہے، جسے پہلے کشور کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں موسیقار روی نے اسے محمد رفیع کی آواز میں دوبارہ ریکارڈ کرایا۔فلم کےپروڈیوسر اور ہدایت کار دیویندر گوئل تھے۔ اس فلم میں دھرمیندر، شرمیلا ٹیگور، اشوک کمار اور لینا چنداورکر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ موسیقی کی ذمہ داری روی کے سپرد تھی، جبکہ گیتوں کے بول ساحر لدھیانوی نے لکھے تھے۔فلم کے پروڈیوسر دیویندر گوئل کا کہنا تھا کہ فلم کے تمام گیتوں کو کشور کمار کی آواز میں ریکارڈ کروایا جائے۔جبکہ موسیقار روی اور دھرمیندر محمد رفیع کے حق میں تھے۔ پروڈیوسر کےحکم پر تمام گیت کشور کمار کی آواز میں ریکارڈ کردئیے گئے۔ لیکن جب فلم کا ٹائٹل گیت’اک محل ہو سپنوں کا‘ٹیم نے سناتو محسوس کیا کہ اس میں وہ بات نہیں ہے جو ہونا چاہئے تھی۔ اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ گیت کو دوبارہ محمد رفیع کی آواز میں ریکارڈ کروایا جائے۔ یوں لتا منگیشکر کے ساتھ محمد رفیع کی آواز میں یہ گیت ریکارڈ ہوا اور یہی ورژن فلم میں شامل کیا گیا۔اس واقعے کا ذکر خود موسیقار روی نے ایک گفتگو میں کیا تھا۔ انہوں نےکشور کمار کی گلوکاری کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بعض نازک نوعیت کے گیتوں کے لیے وہ رفیع صاحب کی آواز کو زیادہ موزوں سمجھتے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی فلم میں کشور کمار کے گائے ہوئے دوسرے گیت بھی شامل تھے، جن میں ’دیکھا ہے زندگی کو‘ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ اس طرح ایک ہی فلم میں کشور کمار اور محمد رفیع دونوں کی آوازیں سننے کو ملیں، لیکن فلم کا ٹائٹل گیت رفیع صاحب کی آواز میں مقبول ہوا۔یہ واقعہ اس دور کی موسیقی کی دنیا کا ایک دلچسپ پہلو پیش کرتا ہے، جہاں گلوکاروں کی باہمی مسابقت کے باوجود ہر گیت کے لیے موزوں آواز کا انتخاب اہم سمجھا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK