سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ ۶۰) کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت ممبئی نے سنیچر کو سید مشتاق علی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ ’ڈی‘ مقابلے میں حیدرآباد کو ۴۱؍ گیندیں باقی رہتے ۷؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: November 15, 2026, 11:38 AM IST | Kolkata
سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ ۶۰) کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت ممبئی نے سنیچر کو سید مشتاق علی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ ’ڈی‘ مقابلے میں حیدرآباد کو ۴۱؍ گیندیں باقی رہتے ۷؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ ۶۰) کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت ممبئی نے سنیچر کو سید مشتاق علی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ ’ڈی‘ مقابلے میں حیدرآباد کو ۴۱؍ گیندیں باقی رہتے ۷؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر ممبئی نے پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔بلے بازی کرتے ہوئے حیدرآباد نے مقررہ ۲۰؍اوور میں ۱۷۲؍ رن بنائے۔ ابھیرت ریڈی نے سب سے زیادہ ۳۵؍ رنوں کی اننگز کھیلی جبکہ کوڈی میلا ہمتجا نے ۲۵، کپتان چاما ملند نے ۲۲، پرنو ورما نے ۱۸، امن راؤ نے ۱۶؍ اور اجے دیو گوڑ نے ۱۲؍رنوں کا تعاون دیا۔ ممبئی کی جانب سے میکسویل سوامی ناتھن نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ شیوَم دوبے اور سائی راج پاٹل نے ۲۔۲؍ وکٹ لیے جبکہ اتھرو انکولیکر اور شاردُل ٹھاکر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
۱۷۳؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی کی ٹیم نے ۱۳ء۱؍اوور میں ۳؍ وکٹ پر ۱۷۴؍رن بنا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ انگکرش رگھوونشی اور ہاردک تومر ۲۲۔۲۲؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان سوریہ کمار یادو اور مشیر خان نے تیسرے وکٹ کیلئے۶۵؍رنوں کی شراکت قائم کرکے ممبئی کی جیت یقینی بنا دی۔
یہ بھی پڑھئے: آخری گیندپر چوکا لگاکر ہندوستان نے پاکستان کو ہراکر انڈر۔۱۹؍ایشیا کپ جیت لیا
مشیر خان نے ۲۴؍ گیندوں پر۶؍ چوکے اور۳؍ چھکوں کی مدد سے ۵۱؍ رن بنائے۔ انہیں ۱۲؍ویں اوور میں دیو گوڑ نے آؤٹ کیا۔ سوریہ کمار یادو نے محض ۲۱؍ گیندوں پر۶؍ چوکے اور ۵؍ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۶۰؍ رنوں کی فیصلہ کن اننگز کھیلی۔ شیوَم دوبے ۱۳؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہمت کے طوفانی نصف سنچری، دہلی نے جموں کشمیر کوہرایا
ہمت سنگھ (ناٹ آؤٹ ۶۳) کی طوفانی نصف سنچری اور تیز گیند باز مینک یادو (۱۴؍رن پر ۵؍ وکٹ) کی تباہ کن گیند بازی کی بدولت دہلی نے جموں کشمیر کو ۱۰۳؍ رنوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔ مینک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دہلی نے ۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ کے نقصان پر ۲۴۳؍ رنوں کا بڑا اسکور بنانے کے بعد جموں کشمیر کی پوری ٹیم کو ۱۹ء۱؍اوور میں ۱۴۰؍ رنوں پر سمیٹ دیا۔ہمت نے محض ۲۶؍گیندوں میں ۶؍ چوکے اور ۵؍چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۶۳؍ رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔ پریانش آریہ نے ۵۸؍، تیجسوی داہیا نے ۴۶؍ اور کپتان آیوش بدونی نے ۳۷؍ رن بنائے۔
یہ بھی پڑھئے: رضوان اللہ کے پانچ وکٹ ، پاکستان انڈر ۱۹؍ ایشیا کپ کے فائنل میں داخل
پنجاب نے ہریانہ کو ۴؍ وکٹوں سے شکست دی
ویہان ملہوترا کی ۸۶؍ رنوں کی جارحانہ اننگز کی بدولت پنجاب نے ایلیٹ گروپ’ بی‘ کے مقابلے میں ہریانہ کو ۵؍ گیندیں باقی رہتے ۴؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہریانہ نے دنیش بانا (۴۲)، راہل تیوتیا (ناٹ آؤٹ ۳۵)، کپتان انکت کمار (۲۸)، یشوردھن دلال (۲۵)، سمنت جاکھڑ (۲۴) اور سمت کمار (ناٹ آؤٹ ۲۰) کی عمدہ اننگز کی مدد سے مقررہ ۲۰؍ اوور میں۶؍ وکٹ پر ۱۹۰؍رن بنائے۔۱۹۱؍ رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنجاب کی ٹیم نے ۱۹ء۱؍اوور میں۶؍ وکٹ پر ۱۹۳؍رن بنا کر ۴؍ وکٹ سے مقابلہ جیت لیا۔ ویہان ملہوترا اور پربھ سمرن سنگھ کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کیلئے۵۶؍ رن جوڑے۔ پربھ سمرن ۲۲؍ رن بنا کر پہلے آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد انمول پریت سنگھ (۳)، سلیل اروڑہ (۱۲)، کپتان رمن دیپ سنگھ (ایک) اور سنویر سنگھ (۲۱) پویلین لوٹ گئے۔اس دوران ویہان ملہوترا نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ۵۰؍ گیندوں پر ۸؍ چوکے اور ۵؍ چھکے لگائے اور ۸۶؍ رن بنائے۔ ادے سہارن نے ۱۸؍گیندوں پر ۲؍ چوکے اور ۴؍ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۴۲؍ رن بنائے۔ہریانہ کی جانب سے سُمیت کمار نے ۳؍ اور انوج ٹھکرال نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ سمنت جاکھڑ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔