Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کرتویہ‘‘ کا ٹریلر: سیف علی خان نے سنگھم جیسی توانائی دکھائی

Updated: May 08, 2026, 10:11 PM IST | Mumbai

سیف علی خان نے اپنی آنے والی تھرلر فلم ’’کرتویہ‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا ہے، جس میں سیف علی خان ، سنجے مشرا اور رسیکا دُگل مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم کو ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، جو شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ہے۔

Film Poster.Photo:INN
فلم پوسٹر۔ تصویر:آئی این این

سیف علی خان نے اپنی آنے والی تھرلر فلم ’’کرتویہ‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا ہے، جس میں سیف علی خان ، سنجے مشرا اور رسیکا دُگل   مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم کو ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، جو شاہ رخ خان   کی پروڈکشن کمپنی ہے۔ فلم کی سب سے حیران کن کاسٹنگ میں سینئر صحافی سوربھ دویدی   ہیں، جو برسوں سے دی للن ٹاپ  کی قیادت کرتے رہے ہیں۔’’کرتویہ‘‘ ان کی پہلی آن اسکرین اداکاری فلم ہے، اس کی وجہ سے  اس پروجیکٹ کے بارے میں شائقین کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

 


 ٹریلر کے بارے میں
ٹریلر میں سیف علی خان ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آتے ہیں، جن کی تعیناتی جھملی کے دیہی علاقے میں ہوتی ہے۔ ابتدا میں ان کا کردار ایک سادہ، مطمئن، اور خاندان سے محبت کرنے والے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ پُرسکون زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔ لیکن جلد ہی یہ سکون بکھرنے لگتا ہے، جب وہ ایک پیچیدہ معمہ میں الجھ جاتے ہیں، جو نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ زندگی بلکہ ذاتی دنیا کو بھی متاثر کرنے لگتا ہے۔
جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھتی ہیں، ٹریلر میں کرپشن، خفیہ ایجنڈوں اور ایک ایسے نظام کی جھلک دکھائی دیتی ہے جو بظاہر نظر آنے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ سیف علی خان کا کردار فرض اور بقا کے درمیان پھنستا دکھائی دیتا ہے جبکہ وہ اپنے اعلیٰ افسران اور پورے سسٹم کے ارادوں پر بھی سوال اٹھانے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اداکارہاویر بارڈیم کو فلسطین کی حمایت کرنے پر فلم انڈسٹری میں کام ملنا بند


ٹریلر کا ایک نمایاں منظر وہ ہے جہاں سیف علی خان   غصے میں اپنے سینئر افسر سے ٹکراتے نظر آتے ہیں، اور ان کی یہ پرفارمنس سنگھم جیسے پولیس ڈراموں کی یاد دلاتی ہے۔ اس منظر سے اشارہ ملتا ہے کہ ’’کرتویہ‘‘حقیقت پسندانہ تھرلر عناصر کے ساتھ جذباتی تصادم اور زبردست ایکشن کا امتزاج پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے:سبالینکا اور پاؤلینی تیسرے راؤنڈ میں؛ ستسپاس اور بیریٹنی جلدی باہر


 شائقین سیف علی خان  کو ایک سنجیدہ اور حقیقت سے جڑی کہانی میں دیکھنے کے لیے کافی پُرجوش ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’اصل اسٹارز دوبارہ مین رولز میں واپس آ رہے ہیں، پہلے انل کپور اوراب سیف علی خان  !‘‘۔ایک اور صارف نے کہاکہ ’’اتنے عرصے بعد سیف علی خان کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘‘ ایک اور تبصرہ تھا’’زبردست! سیف کو اتنے اہم  کردار میں دیکھنا واقعی شاندار ہے۔‘‘ایک صارف نے ردعمل دیاکہ ’’ سیف دوبارہ نیٹ فلکس پر واپس آ گئے، لیٹس گو!‘‘ ۔ کرتویہ  ۱۵؍ مئی  کو ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK