Inquilab Logo

کارتک نے ’لَو آج کل‘ کیلئے۸؍ کلو وزن کم کیا

Updated: February 03, 2020, 12:12 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نے آنے والی فلم’ لو آج کل‘ کیلئے ۸؍ کلو وزن کم کیا ہے۔ حال ہی میں امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے ۔

کارتیک آرین لو آج کل کے دیگر اداکروں کے ساتھ ۔ تصویر : آئی این این
کارتیک آرین لو آج کل کے دیگر اداکروں کے ساتھ ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نے آنے والی فلم’ لو آج کل‘ کیلئے ۸؍ کلو وزن کم کیا ہے۔ حال ہی میں امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے ۔ کارتک آرین اور سارہ علی خان اسٹارر اس فلم کو ناظرین کا ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ کارتک نے بھی اس فلم کے پرموشن کا آغاز کردیا ہے اور وہ گزشتہ چند دنوں سے اس فلم سے وابستہ لکس شیئر کر رہے ہیں۔
  ان کی تازہ ترین تصویر کے بعد کارتک کے ٹرانسفارمیشن کے بارے میں بھی کافی بحث ہورہی ہے۔ اس فلم میں کارتک ڈبل رول میں نظر آئیں گے جس میں وہ ایک ۱۹۹۰ء کے رگھو کا اور دوسرا ۲۰۲۰ء کے ویر کا کردار نبھارہے ہیں۔ رگھو کے کردار کیلئے وہ ایک خاص ٹرانسفارمیشن سے بھی گزر چکے ہیں۔ کارتک نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسکول یونیفارم پہنے رگھو کے گیٹ اپ میں نظر آرہے ہیں ۔ فوٹو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے اس لک کیلئے بہت زیادہ وزن کم کیا ہے اور ایک اسکولی بوائے کے لک کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔  کارتک نے اس فوٹو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’۹۰ء کے دور کے ہاٹ لڑکے مائنس آٹھ کلو ’لو آج کل۔‘‘ یہ فلم ۱۴؍ فروری کو ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK