Inquilab Logo Happiest Places to Work

کٹہل‘ کا ٹریلر ریلیز،فلم۱۹؍مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Updated: May 06, 2023, 11:49 AM IST | Mumbai

حال ہی میں سانیا ملہوترا کی فلم کٹہل کا ٹریلر ریلیزہواہے۔یہ ایک کامیڈی فلم ہے۔سانیا ملہوترا فلم میںمہیما بسور نامی پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہےکہ ایک ایم ایل اےکےگھر سے کٹہل غائب ہو جاتےہیں۔پولیس ٹیم اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

A scene from the movie `Kathal` released on Netflix
نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم’ کٹہل‘کا ایک منظر

حال ہی میں سانیا ملہوترا کی فلم کٹہل کا ٹریلر ریلیزہواہے۔یہ ایک کامیڈی فلم ہے۔سانیا ملہوترا فلم میںمہیما بسور نامی پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہےکہ ایک ایم ایل اےکےگھر سے کٹہل غائب ہو جاتےہیں۔پولیس ٹیم اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
پولیس اورسسٹم پرایک مضحکہ خیزانداز طنز
 فلم کے ٹریلر سےایسا لگتا ہے کہ یہ فلم پولیس اور سسٹم پر ایک مضحکہ خیز طنزہے۔ فلم کے ہدایت کار یشو وردھن مشراہیں۔ یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ اس فلم کو سکھیا انٹرٹینمنٹ اور بالاجی ٹیلی فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔یہ فلم ۱۹؍مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
 موبا نامی ایک چھوٹے سے قصبے کی کہانی 
 فلم میں،وجے موبا نامی ایک چھوٹے سے قصبے کا ایم ایل اے ہے، جس نے پولیس میں لاپتہ کٹہل کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ ٹریلر کے مطابق پولیس کو کیس بہت پیچیدہ اور وقت طلب لگتا ہے۔اس کی وجہ سے، پولیس ایم ایل اے کے لاپتہ کٹہل کے بجائے بازار سے نیا کٹہل خرید کرمعاملے کو بندکرنے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن، ایم ایل اے کےخاندان والے نئے پھل کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔اس کیس کی تفتیش کے دوران، سانیا کو ایک ایسا کیس مل جاتاہے جو اس کا کیریئر بدل سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK