Inquilab Logo

فرحان اخترکی پارٹی میں کترینہ اور وکی کوشل پہنچے

Updated: March 27, 2022, 9:10 AM IST | Mumbai

داکار، ہدایتکار، اسکرین رائٹر، پلےبیک سنگر، پروڈیوسر، اور ٹیلی ویژن کے میزبان فرحان اخترکی جانب سے دی گئی پارٹی میں اداکارہ کترینہ کیف نےشوہر وکی کوشل کے ہمراہ شرکت کی،

Katrina Kaif and Vicky Kaushal
کترینہ کیف اور وکی کوشل

داکار، ہدایتکار، اسکرین رائٹر، پلےبیک سنگر، پروڈیوسر، اور ٹیلی ویژن کے میزبان فرحان اخترکی جانب سے دی گئی پارٹی میں اداکارہ کترینہ کیف نےشوہر وکی کوشل کے ہمراہ شرکت کی، اس خوبصورت جوڑےکی تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر اداکار فرحان اخترکی جانب سےاپنےگھرمیں معروف مگرقریبی افراد کو دعوت دی گئی۔اس دعوت میں شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں نے شرکت کی جس میں کرن جوہر، چنکی پانڈے،ریتیش سدھوانی اور ان اہلیہ، کترینہ کیف اور وکی کوشل شامل تھے۔فرحان اختر کی جانب سے یہ پارٹی کیوںرکھی گئی اس کا تو میڈیا کو معلوم نہیں مگر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ پارٹی کسی آنے والے نئے پروجیکٹ کا شاخسانہ بھی ہو سکتی ہے جس میں سب ہی فنکاروں نےخوب سج دھج کر شرکت کی ہے۔ دوسری جانب شادی کرکےکروڑوں مداحوں کی توجہ کا مرکز بن جانے والی جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل بھی اس پارٹی میں جاتے ہوئے خوب چمک رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK