Inquilab Logo Happiest Places to Work

وِہان کی پیدائش کے بعد کترینہ کیف کے کم بیک کی تیاریاں، او ٹی ٹی ڈیبیو کا امکان

Updated: June 10, 2026, 9:01 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ماں بننے کے بعد ایک بار پھر شوبز سرگرمیوں کی جانب واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ اس وقت مختلف اسکرپٹس کا جائزہ لے رہی ہیں اور ممکنہ طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنےکریئر کے نئے مرحلے کا آغاز کر سکتی ہیں۔

Katrina Kaif. Photo: INN
کترینہ کیف۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف مبینہ طور پر اپنے بیٹے وِہان کوشل کی پیدائش کے بعد اداکاری میں واپسی کی تیاری کر رہی ہیں اور ممکن ہے کہ وہ اپنی واپسی کیلئے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے منصوبوں پر بھی غور کر رہی ہوں۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق، اداکارہ نے دوبارہ اسکرپٹس پڑھنا شروع کر دی ہیں اور کسی نئے پروجیکٹ کیلئے حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے مختلف مواقع کا بغور جائزہ لے رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’دریشیم۳‘‘ کی ہندی ری میک اصل فلم سے مختلف ہوگی: ہدایتکار جیتھو جوزف کی وضاحت

کیا کترینہ کیف او ٹی ٹی پروجیکٹ سے واپسی کریں گی؟
رپورٹ کے مطابق، کترینہ نے گزشتہ سال نومبر میں ماں بننے کے بعد اب دوبارہ کام پر توجہ دینا شروع کر دی ہے، تاہم، وہ کسی بھی منصوبے پر جلد بازی میں دستخط نہیں کرنا چاہتیں۔ وہ ایسی کہانی کی تلاش میں ہیں جو ان کی موجودہ ترجیحات اور زندگی کے اس مرحلے سے ہم آہنگ ہو۔ ذرائع کے مطابق، اداکارہ۲۰۲۷ء کے دوسرے نصف میں دوبارہ فلمی سیٹ پر واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں اور مختلف مواقع کا جائزہ لے رہی ہیں، جن میں او ٹی ٹی پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا:’’کترینہ کیف حال ہی میں ماں بننے کے بعد دوبارہ اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں۔ وہ۲۰۲۷ء کے دوسرے نصف میں فلمی سیٹ پر واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں اور ایسی مضبوط کہانی کی تلاش میں ہیں جو ان کے وقت کے قابل ہو۔ اسی مقصد کیلئے وہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے منصوبوں میں بھی دلچسپی لے رہی ہیں، کیونکہ یہ اداکاروں کو بہتر اور متنوع مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ‘‘اگر کترینہ کسی اسٹریمنگ پروجیکٹ کا انتخاب کرتی ہیں تو یہ ان کا او ٹی ٹی ڈیبیو ہوگا۔ اگرچہ بالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی جانب راغب ہو چکے ہیں، کترینہ نے اب تک اس فارمیٹ میں کام نہیں کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا آفیشل گانا’’Siir Siir‘‘جاری، نورا فتحی کی شاندار پرفارمنس

کترینہ کیف کا آخری پروجیکٹ
کترینہ کیف آخری بار فلم’’ میری کرسمس‘‘ میں نظر آئیں، جس میں ان کے ساتھ وجے سیتھوپتی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ ہندی-تمل ذو لسانی فلم ۱۲؍جنوری۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردِعمل حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ کترینہ اور وجے سیتھوپتی کی اداکاری اور آن اسکرین کیمسٹری کو خاص طور پر سراہا گیا۔ اس سے قبل کترینہ’’ ٹائیگر ۳‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK