Inquilab Logo

کترینہ کیف کے نئے لُک کو مداحوں نے بہت پسند کیا

Updated: November 19, 2020, 9:51 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹائل اور لک کیلئے خوب مقبول ہیں۔ ان کی تصاویر ہو یا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوتی ہیں۔

Katrina Kaif.Picture :INN
کترینہ کیف۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹائل اور لک کیلئے خوب مقبول ہیں۔ ان کی تصاویر ہو یا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوتی ہیں۔ حال ہی میں کترینہ کیف  لال رنگ کے آؤٹ فٹ میں انتہائی گلیمرس فوٹو شوٹ کروایا ہے جس میں ان کا لک واقعی خوبصورت لگ رہا ہے۔ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی یہ تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی ہے جس میں ان کا یہ لُک  مداحوں کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔  اداکارہ کترینہ کیف مسلسل سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میںکترینہ نے اپنے آفیشیل نیٹ ورک سائٹ انسٹاگرام اکاونٹ پر کئی تصویریں شیئر کی ہیں ، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر چھا گئی  ہیں۔ بالی ووڈ کی شیلا یعنی کترینہ کیف  سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ مداحوں کا دل وہ اپنی دلکش اداوں سے جیتتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں کترینہ کیف نے اپنی ایک بے حد خوبصورت تصویر شیئر کی، جس کے بعد مداح ایک بار پھر ان پر جم کر پیار لٹاتے نظر آئے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK