Inquilab Logo

کترینہ! آپ کو کوئی نہیں دیکھے گا؟

Updated: April 03, 2020, 5:22 PM IST | Mumbai

ملک میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے آنے والے ہفتوں میں کئی فلموں کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں روہت شیٹی کی فلم ’سوریہ ونشی‘ بھی شامل ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار، رنویر سنگھ اور اجے دیوگن کے ساتھ کترینہ کیف نے اہم کردار ادا کئے ہیں ۔

Star cast of Suryavanshi. Photo: INN
سوریہ ونشی کی اسٹار کاسٹ۔ تصویر: آئی این این

ملک میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے آنے والے ہفتوں میں کئی فلموں کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں روہت شیٹی کی فلم ’سوریہ ونشی‘ بھی شامل ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار، رنویر سنگھ اور اجے دیوگن کے ساتھ کترینہ کیف نے اہم کردار ادا کئے ہیں ۔ گزشتہ دنوں کترینہ کیف سے متعلق ایک بیان کی وجہ سے روہت شیٹی ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک ٹرینڈ ’شرم کرو روہت شیٹی‘ بھی تھا۔ اس دوران روہٹ شیٹی پر تنقید کی گئی اور انہیں پدر شاہی ذہنیت کا شکار کہا گیا۔ لیکن انہوں نے ایسا کیا کر دیا؟
 دراصل اس فلم کی تشہیر کے دوران فلم کے ساتھیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں روہت سے پوچھا گیا کہ ’’اس فلم میں اتنے بڑے اسٹارز ہیں تو مانیٹر میں آپ کس پر فوکس کر رہے تھے؟‘‘ اس کے جواب میں روہت نے کہا کہ تینوں اسٹارز پر فوکس تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر آپ اس سین کو دھیان سے دیکھیں گے تو پائیں گے کہ اس سین میں کترینہ کی پلک جھپک رہی ہے۔ لیکن جب کترینہ نے کہا کہ وہ یہ سین دوبارہ شوٹ کرنا چاہتی ہیں تو میں نے کہا کہ میں ایمانداری سے کہوں تو فریم میں اکشے، رنویر اور اجے جیسے ۳؍ سپر اسٹار تمہارے ساتھ ہیں ۔ اب ان کی موجودگی اور پیچھے بم دھماکے کے دوران آپ کو کون دیکھے گا؟ کوئی نوٹس نہیں کرے گا۔‘‘ 
 جواب میں کترینہ نے کہا کہ ’’آپ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں ۔‘‘ اس کے بعد روہت نے کترینہ سے مزید کچھ کہا یا نہیں یہ تو معلوم نہیں ۔ ہاں کچھ دن بعد کترینہ نے انسٹاگرام پر اس کی وضاحت ضرور پیش کی۔کترینہ کا کہنا تھا ’’دوستوں کی باتوں پر میں تواکثر توجہ نہیں دیتی۔ لیکن میرا خیال ہے کہ روہت سر کے بیان کو کچھ اور ہی سیاق و سباق میں پیش کیا گیا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’جب میں نے ان سے کہا کہ اس سین میں میری پلکیں جھپکی تو انہوں نے کہا تھا کہ اس سین میں ر؍ لوگ ہیں اور پیچھے بم دھماکہ تو آپ کی پلکیں جھپکتے ہوئے کوئی نوٹس نہیں کرے گا۔ پھر بھی یہ سین دوبارہ شوٹ ہوا تھا۔‘‘خیال کیا جا رہا ہے کہ کترینہ کا یہ پوسٹ ایک طرح کا ’ڈیمیج کنٹرول‘ تھا۔ بہر حال ان کے اس بیان کے بعد ’ہیش ٹیگ شرم کرو روہت شیٹی‘ بھی پلک جھپکتے ہی غائب ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK