فلموں میں ان دنوں زیادہ تر ایسے افراد آرہے ہیں جن کا فلموں سے تعلق رکھنے والے کسی نہ کسی مشہور ہستی سے تعلق ہے یا خونی رشتہ ہے۔
EPAPER
Updated: July 14, 2026, 11:15 AM IST | Mumbai
فلموں میں ان دنوں زیادہ تر ایسے افراد آرہے ہیں جن کا فلموں سے تعلق رکھنے والے کسی نہ کسی مشہور ہستی سے تعلق ہے یا خونی رشتہ ہے۔
فلموں میں ان دنوں زیادہ تر ایسے افراد آرہے ہیں جن کا فلموں سے تعلق رکھنے والے کسی نہ کسی مشہور ہستی سے تعلق ہے یا خونی رشتہ ہے۔ موجودہ دور کی ایک مشہور اداکارہ کریتی سینن کے تعلق سے عام خیال یہ رہا ہے کہ ان کا کسی فلمی ہستی سے کوئی تعلق نہیں ہےلیکن حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ دراصل چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے ان کی دور کی رشتہ دار ہیں۔دراصل اننیا پانڈے نے خود ایک موقع پر کریتی سینن کو اپنی کزن قرار دیا ہے۔اننیا پانڈے کی سالگرہ کے موقع پر کریتی سینن نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک خصوصی پیغام شیئر کیا تھا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے اننیا نے لکھا تھا،’’تھینک یو کریتی، تمہارے لیےڈھیر سارا پیار، کزن!‘‘ اننیا کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث شروع ہوگئی کہ آیا دونوں اداکارائیں واقعی ایک دوسرے کی کزن ہیں یا محض دوستانہ انداز میں ایک دوسرے کو ایسا کہہ رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، کریتی سینن اور اننیا پانڈے درحقیقت چوتھی نسل کی کزنزہیں۔ ہندوستان میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اننیا پانڈےکی نانی اور کریتی سینن کے دادا آپس میں بہن بھائی تھے۔ اسی نسبت سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان دور کا خاندانی تعلق قائم ہوتا ہے۔اگرچہ دونوں کا خاندانی رشتہ ہے، لیکن فلمی دنیا میں ان کے سفر ایک دوسرے سے بالکل مختلف رہے ہیں۔چنکی پانڈے کی صاحبزادی اننیا پانڈے نے ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۲‘کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ پہلی ہی فلم کے بعد انہیں مسلسل بڑے بینرز کی فلموں کی پیشکش ملنے لگی اور وہ متعدد بڑے بجٹ کی فلموں کا حصہ بنیں۔دوسری جانب کریتی سینن نے اپنے بل بوتے پر فلمی دنیا میں مقام بنایا۔ انہوں نے ۲۰۱۴ءمیںتیلگو فلم انڈسٹری سے اپنے کریئر کا آغازکیا، جہاں ان کی پہلی فلم سپر اسٹار مہیش بابو کے ساتھ تھی۔ اسی سال انہوں نے ٹائیگر شراف کے مدمقابل فلم’ہیروپنتی‘سے بالی ووڈ میںقدم رکھا۔پہلی ہی ہندی فلم میں ان کی اداکاری کو ناقدین اور شائقین دونوں نے سراہا۔