Inquilab Logo

راجیو بھلہ اور بینی دیال کا سانگ آف ہوپ ’جی لے‘لانچ

Updated: September 25, 2020, 10:10 AM IST | Agency | Mumbai

دنیا پھیلی ہوئی کووڈ کی وباکے دوران سبھی پریشان ہیں لیکن موسیقار راجیو وی بھلہ اور گلوکار بینی دیال لوگوں کے چہروںپرمسکراہٹ لانے کے مشن پر ہیں۔

Benny Dayal. Picture:INN
بینی دیال۔ تصویر: آئی این این

 دنیا پھیلی ہوئی کووڈ کی وباکے دوران  سبھی پریشان ہیں لیکن موسیقار راجیو وی بھلہ اور گلوکار بینی دیال لوگوں کے چہروںپرمسکراہٹ  لانے  کے مشن پر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دونوں نے اپنے موسیقار دوستوں کو دعوت دی کہ وہ ’جی لے۔۔۔‘کے ساتھ سبھی پریشان لوگوں کو ایک مثبت پیغام دیں۔ موسیقاروں کا ایک ساتھ آنا امید کی علامت ہے اور یہ گیت بھی سبھی کو جینے کی امید دیتاہے۔ راجیو بھلہ نے بتایا’’یہ گیت ان افراد کیلئے ہے جو کووڈ کی وجہ سے پریشان  ہیں اور مایوس ہیں۔ اس گیت کو سن کر انہیں جینے کی نئی امید ملے گی۔‘‘  گیت کےمہمان موسیقاروں نے کہا کہ یہ گانا ہمارے لئے ایک ساتھ اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی اور مثبت اور امید کوپھیلانے کا ایک اچھا موقع تھا۔ گلوکاربینی دیال نے کہا ’’جب راجیو نے اس گانے کے لئے مجھ سے رابطہ کیا  تو میں انہیں منع نہیں کرپایا کیونکہ ذاتی طور پر میں ان کی موسیقی کا مداح ہوں۔ اس کے علاوہ ، دنیا کو مثبت اور امید کی ایک خوراک کی ضرورت ہے ، شاید ہمارے پاس ابھی سب کچھ نہیں ہے ، لیکن ہمیں جو کچھ ہے اس کا شکر گزار ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK