Inquilab Logo

سنجے خان کی کتاب السلام علیکم وطن کا اجراء

Updated: February 27, 2020, 10:30 AM IST | Agency | Mumbai

اداکار، ہدایتکاراور فلمسازسنجے خان کی دوسری کتاب ’السلام علیکم وطن‘ کا بروز پیر ۲۴؍ فروری اجراء ہوا۔ اس موقع پر بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ سنجے خان کی پہلی کتاب ’دی بیسٹ مسٹیکس آف مائی لائف‘ تھی۔ ’السلام علیکم وطن‘ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی ثقافت کی تشکیل میں مسلمانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسلام علیکم وطن کے اجراء کے موقع موقع پر سنجے خان ۔ تصویر : پلو پلیوال
اسلام علیکم وطن کے اجراء کے موقع موقع پر سنجے خان ۔ تصویر : پلو پلیوال

ممبئی : اداکار، ہدایتکار اور فلمساز سنجے خان کی دوسری کتاب ’السلام علیکم وطن‘ کا بروز پیر ۲۴؍ فروری اجراء ہوا۔ اس موقع پر بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ سنجے خان کی پہلی کتاب ’دی بیسٹ مسٹیکس آف مائی لائف‘ تھی۔ ’السلام علیکم وطن‘ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی ثقافت کی تشکیل میں مسلمانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنی کتاب کے ذریعے سنجے خان نے مسلمانوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ مین اسٹریم میں آئیں۔ سنجے خان نے لانچ کے موقع پر کہا کہ ’’تمام ہندوستانیوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے اور ایک دوسرے کے کام آنا چاہئے۔ انہیں مذہب کی عینک نہیں لگانی چاہئے۔‘‘ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کیلئے اقلیت لفظ کا استعمال کرنا بند کردے۔ اس تقریب میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی سیکولر ہندوستان کے نظریے کی حمایت کی اور کہا کہ ہندوستان کی تشکیل میں مسلمانوں کے کردار سے ہم بخوبی واقف ہیں۔ اس ملک میں ہندو اور مسلمان پر امن طریقے سے زندگی گزار رہے ہیں مگر گزشتہ چند برسوں سے اس امن میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔میرے خیال میں اس کتاب کے ذریعے ملک کے مسلمان خود کوامپاور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ریاست کے میڈیکل ایجوکیشن اینڈ کلچر منسٹر امیت دیشمکھ نے اس موقع پر کہا کہ’’ میرے خیال میں آج ہمارا ملک نامساعد حالات سے گزررہا ہے۔ اس سے ہم سب تشویش میں مبتلا ہیں۔ ہم ایک ایسے ہندوستان کا تصور بھی نہیں کرسکتے جس میں اے پی جے عبدالکلام، مدھوبالا، دلیپ کمار اور اے آر رحمٰن کا نام شامل نہ ہو۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK