Inquilab Logo

آج شاہد کپورکی فلم ’جرسی‘ کے پہلے ٹریلرکا لانچ

Updated: November 23, 2021, 1:01 PM IST | Agency | Mumbai

نئے سال کے کاؤنٹ ڈاؤن کی شروعات شاہد کپور کی فلم جرسی کے نئے ٹریلر کے لانچ سے ہورہی ہے۔ منگل کو شاہد کپور کی فلم جرسی کا پہلا ٹریلر لانچ کیا جانے والا ہے ۔

A photo of Shahid Kapoor`s film Jersey.Picture:INN
شاہد کپور کی فلم جرسی کی ایک تصویر ۔ تصویر: آئی این این

آج شاہد کپورکی فلم ’جرسی‘ کے پہلے ٹریلرکا لانچ  
   ممبئی(ایجنسی):نئے سال کے کاؤنٹ ڈاؤن کی  شروعات شاہد کپور کی فلم جرسی کے نئے ٹریلر کے لانچ سے ہورہی ہے۔ منگل کو شاہد کپور کی فلم جرسی کا پہلا ٹریلر لانچ کیا جانے والا ہے ۔ اس فلم میں شاہد کپور نے ایک کرکٹر کا کردار اداکیا ہے اور یہ فلم جنوبی ہند کی فلم کا ری میک ہے۔ خیال رہے کہ شاہد کپور ۲؍برس کے بعد پردۂ سیمیں پر دستک دینے والے ہیں۔ ان کی فلم کبیر سنگھ نے باکس آفس پر راج کیا تھا اوروہ امید کررہے ہیں کہ ان کی یہ فلم بھی کامیاب رہے گی۔ فلم کے پروڈیوسر امن گل نے کہاکہ ہم نے فلم کے پہلے ٹریلر کے لانچ سے قبل بہت خوش ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ یہ فلم سبھی شائقین کو پسند آئے گی اور وہ شاہد کپور کو ایک کرکٹر کی حیثیت سے نئے روپ میں دیکھیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK