شیواجی پارک کے احتجاج میں شریک مظاہرین نے اپنے اپنے گروپ میں نکڑ ناٹک ، رنگولی اور پلے کارڈز کے ذریعے سخت ناراضگی کا اظہارکیا۔
EPAPER
Updated: October 03, 2026, 11:08 AM IST | Nadeem Asran/Iqbal Ansari | Mumbai
شیواجی پارک کے احتجاج میں شریک مظاہرین نے اپنے اپنے گروپ میں نکڑ ناٹک ، رنگولی اور پلے کارڈز کے ذریعے سخت ناراضگی کا اظہارکیا۔
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے اور ا یس آئی آر کی آڑ میں ۱۳؍کروڑ ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کرنےکے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی) کی جانب سے جمعہ کو شیواجی پارک میں ’ غدار گیانو مسٹ گو‘کے بینر لئے جو جیل بھرو آندولن منعقد کیا گیا ، اس میں نہ صرف ریاست کے مختلف اضلاع سے نوجوانوں نے شرکت کی بلکہ بیرون ریاست بھی لوگ پہنچے تھے۔ شرکاء کا جم غفیر اس قدر تھاکہ شیواجی پارک میں جگہ بھر جانے کے بعد مظاہرین اطراف کی سڑکوں پربھی بیٹھ کر احتجاج کرتے نظر آئے۔ اسٹیج پر ایک ورکر مہاتما گاندھی کے اور اس کے ساتھ کاکروچ کے حلیہ میں کھڑا نظر آیا۔
اس احتجاجی مظاہرے کا ایریئل ویو سے شیواجی پارک اور اطراف کے روڈ پر سر ہی سر نظر آرہے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:پوپ لیو کا انسانی فن اور اے آئی تخلیقات میں فرق کرنے پر زور
جیل بھرو آندولن میں شرکت کرنے والے طلبہ اپنے اپنے گروپ میں نکڑ ناٹک بھی کر رہے تھے اور متعدد افراد نے ’ووٹ چوری‘ کے تعلق سے سڑک پر رنگولی بھی بنائی تھی۔ کئی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز لئے ہوئے تھے جن میں گیانیش کما ر کے خلاف اور جمہوریت کے تحفظ میں نعرے تحریر تھے۔چونکہ احتجاج کیلئے پولیس نے سی جے پی کو اجازت نہیں دی تھی اس لئے اسٹیج بھی ایک ٹرک پر بنایاگیا تھا، اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ طلبہ کو بھی اسٹیج پر آکر اظہار رائے کا موقع دیاجارہاتھا۔ اس دوران تقریری کرتے ہوئے متعدد مرتبہ مائک بھی بند پڑ گیا ۔ اس مو قع پر ابھیجیت دپکے مظاہرین سے پر امن ا حتجاج کرنے کی تلقین کر رہے تھے۔
معذور نوجوان وہیل چیئر کے ذریعے سائن کولی واڑہ سے آیا
مظاہرین میں وہیل چیئر پر بیٹھا ہوا ایک نوجوان بھی شامل تھا۔ جب وہ اسٹیج کے قریب آیا تو ابھیجیت دپکے اسٹیج سے اتر کر مائک لے کراس کے پاس آئے ۔پیروں سے معذور اس نوجوان نے اپنا نام ترندیپ سنگھ بنایا ۔ اس نے بتایاکہ وہ اس احتجاج میں شرکت کرنے کیلئے ۵؍ کلو میٹر دور واقع سائن کولی واڑہ علاقے سے وہیل چیئر کے ذریعے آیا ہے۔وہ ووٹ چوروں کے خلاف کارروائی چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اے آئی ایجنٹس کنٹرول سے باہر ؟۱۰۰؍زائد عالمی اداروں کے نظام میں سیندھ ماری
’’گیانیش کمار ،مودی کے چراغ کا جِن‘‘
احتجاج میں شامل نوجوانوں کے ایک گروپ نے سڑک پر چاک سے اسکیج بنایا تھا جس میں گیانیش کمار کو مودی کے چراغ سے نکلنے والا جِن دکھایا گیا تھا۔ اس میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ ووٹوں کی گڑبڑی کر کے اور بی جے پی مخالف ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کر کے گیانیش کمار نےمودی کو الیکشن جتایا ہے اور جمہوریت کا قتل کیا ہے۔
ہندو مسلما ن میں تقسیم کر کے تمہارا ووٹ چھینا جارہا ہے:ابھیجیت دپکے
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی ) کے سربراہ ابھیجیت دپکے نےشیواجی پارک میں مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ’’ملک میںہند وؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہےاور ہمیں ہندو- مسلم میں بانٹ کر ہمارا ووٹ چھینا جارہا ہے۔یہ ملک اسی وقت ترقی کر سکتا ہے جب ہندو اور مسلمان ایک ساتھ اور مل کر رہیں گے ۔ہم عید بھی منائیں گے اور دیوالی بھی۔ مَیں یہ کہتا ہوں کہ اگر مودی کو ہندو- مسلمان کرنا ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں۔‘‘