Inquilab Logo

لاک اپ:انجلی اروڑہ نے منور فاروقی کو احسان فراموش قرار دیا

Updated: April 19, 2022, 11:43 AM IST | Agency | Mumbai

کنگنا رناوت کا ریئلٹی شو’لاک اپ‘شروع سے ہی خبروں میںہے۔اس شو کے ذریعے کنگنا نے کئی مشہورشخصیات کو اپنی قید میں رکھا ہوا ہے اور وہ ان پر بہت تشدد بھی کر رہی ہیں۔

Anjali Arora and Munawar Farooqi .Picture:INN
منور فاروقی اور انجلی اروڑہ۔ تصویر: آئی این این

 کنگنا رناوت کا ریئلٹی شو’لاک اپ‘شروع سے ہی خبروں میںہے۔اس شو کے ذریعے کنگنا نے کئی مشہورشخصیات کو اپنی قید میں رکھا ہوا ہے اور وہ ان پر بہت تشدد بھی کر رہی ہیں۔ یہی نہیں شو میں حصہ لینے والےافرادکئی ایسے انکشافات بھی کرتے نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے چرچے بھی ہو رہےہیں۔ ان سب کے درمیان اس شو میں انجلی اروڑہ اور منور فاروقی کی کیمسٹری بھی خوب سرخیوںمیں ہے، لیکن اب دونوں کے درمیان ٹکراؤ ہو گیا ہے۔سنیچرکےایپی سوڈمیں، ایکتا کپور، تشار کپور اور دیویہ اگروال نے شو میں شاندار انٹری کی۔اس دوران ایکتا نے لاک اپ کے تمام قیدیوں کو ایک ٹاسک دیا۔ قیدیوں سے اپنےان ساتھیوں کے بارے میں پوچھا گیاجو کچھ شرائط پر ان کے ذہن میںآتے ہیں۔ اس دوران ہر کوئی آگے آتا ہے اور دوسرےساتھی کا نام لیتا ہے۔اس موقع پر انجلی اروڑہ سامنے آئیں تو انہیں احسان فراموش کا لفظ دیاگیا۔ اس پر انجلی نے منور فاروقی کا نام لیا۔ اس کے بعد انجلی نےسائشا شندے کو ڈبل ڈھولکی قرار دیا۔
انجلی کو منور کا جواب
 انجلی اروڑہ کی یہ بات سن کر منور فاروقی نے جواب دیا۔ انہوں نے پک اپ لائن میں کہا کہ میں نےسنا ہے کہ آپ سوشل میڈیا پر ۳۰؍سیکنڈکے ویڈیوز بناتےہیں۔میری کوشش کریں، میں ۳۰؍منٹ تک رہتا ہوں۔
 ایکتا کپور نےمنور سےیہ بات کہی
 ایکتاکپورنے شو میں آکر اپنے بہترین ۵؍ کنٹسٹنٹ کے نام بتائے۔ اس دوران ایکتا نے منور فاروقی کا نام نہیں لیا۔ لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا کہ شروع میں منور ان کے پسندیدہ افرادمیں سے ایک تھے۔ایکتا نے کہا کہ تم شروع میں بہت اچھےتھے، اب تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ تم میرے پسندیدہ تھے۔اب آپ پانچویں نمبر پر ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK