کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۶ء کا ۱۲؍واں میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
EPAPER
Updated: April 07, 2026, 1:57 PM IST | Kolkata
کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۶ء کا ۱۲؍واں میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۶ء کا ۱۲؍واں میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ پیر کو ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کے کے آر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم کو صرف ۱۲؍رن کے اسکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر زاویئر بارٹلیٹ نے فن ایلن (۶؍رن ) کو آؤٹ کیا۔
Jab SRK met his Knights 🫂💜 pic.twitter.com/zYOGjRuCxi
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) April 7, 2026
کیمرون گرین (۴؍رن ) تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے۔ انہوں نے اپنی پہلی گیند پر چوکا لگایا، لیکن اگلی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بارٹلیٹ نے اپنے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کر لیں۔اس کے بعد کپتان اجنکیا رہانے (ناٹ آؤٹ ۸؍رن ) اور انگکرش رگھوونشی (ناٹ آؤٹ۷؍رن) نے نائٹ رائیڈرز کی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ٹیم نے۴ء۳؍ اوورز میں ۲؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۵؍ رنز بنا لیے تھے، لیکن اسی دوران بارش نے کھیل روک دیا۔
رات تقریباً ساڑھے ۱۰؍ بجے بارش رکی، جس کے آدھے گھنٹے بعد امپائرز نے دونوں کپتانوں سے بات کی، اور پھر انہیں ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اگر یہ پانچ اوورز کا میچ ہوتا تو کے کے آر کو نقصان ہو سکتا تھا، کیونکہ ان کے پاس صرف ۲ء۱؍ اوورز باقی تھے اور اسکور بھی زیادہ نہیں تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ایک پوائنٹ تقسیم کیا گیا، جس کے ساتھ کے کے آر نے اپنا کھاتہ بھی کھول لیا۔ ٹیم تین میچوں میں ایک پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ کے کے آر کو اپنے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز کے ہاتھوں ۶؍ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، جس کے بعد سن رائزرس حیدرآباد نے اسے ۶۵؍ رنز سے ہرایا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:ایل پی جی کے بعد پی این جی بھی مہنگی، آئی جی ایل نے قیمتوں میں اضافہ کیا
دوسری جانب، تین میچوں میں ۵؍ پوائنٹس کے ساتھ پنجاب کنگز پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں گجرات ٹائٹنز کو۳؍ وکٹوں سے ہرایا تھا، اور اس کے بعد چنئی سپر کنگز کے خلاف ۵؍ وکٹوں سے جیت حاصل کی۔ پنجاب کنگز اپنا اگلا میچ ۱۱؍ اپریل کو سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف کھیلے گی، جبکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز ۹؍اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف میدان میں اترے گی۔