Inquilab Logo Happiest Places to Work

Avengers: Doomsday سے پہلے Loki دیکھنا ضروری

Updated: July 25, 2026, 10:12 PM IST | Los Angeles

مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فائگی نے اشارہ دیا ہے کہ Avengers: Doomsday سے بھرپور لطف اٹھانے کے لیے ٹام ہڈلسٹن کی سیریز Loki کے دونوں سیزن دیکھنا انتہائی اہم ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ مارول نے ۲۰۴۲ء تک کی فلمی منصوبہ بندی تیار کر رکھی ہے، جس میںAvengers: Secret Wars کے بعد X-Men فرنچائز مرکزی کردار ادا کرے گی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

مارول سنیماٹک یونیورس (MCU) کے مداحوں کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فائگی نے کہا ہے کہ اگر شائقین آنے والی فلمAvengers: Doomsday کی کہانی کو مکمل طور پر سمجھنا چاہتے ہیں تو انہیں Loki کے دونوں سیزن ضرور دیکھنے چاہئیں، کیونکہ اس فلم میں لوکی کا کردار نہایت اہم اور جذباتی انداز میں واپس آ رہا ہے۔ حال ہی میں جاری کیے گئےAvengers: Doomsdayکے پہلے ٹریلر میں ٹام ہڈلسٹن کی بطور لوکی واپسی دکھائی گئی ہے۔ یہ ۲۰۲۳ء میں نشر ہونے والے ’’لوکی سیزن ۲‘‘ کے اختتام کے بعد اس کردار کی پہلی بڑی MCU واپسی ہوگی۔ اگرچہ ٹریلر میں زیادہ توجہ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کے نئے کردار ڈاکٹر ڈوم اور مختلف سپر ہیروز کے ایک ساتھ آنے پر دی گئی ہے، تاہم تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ لوکی کی کہانی فلم کے سب سے اہم جذباتی اور ڈرامائی پہلوؤں میں شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: طلبہ احتجاج پر بالی ووڈ کی پوسٹس اے آئی سے لکھی گئیں؟ جین زی، ناقدین کا سوال

ٹام ہڈلسٹن نے بھی ایک حالیہ انٹرویو میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مداحوں کو ’’لوکی‘‘ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کے مطابق اس سیریز میں لوکی کے کردار کی شناخت، تقدیر اور وقت سے متعلق جو سفر دکھایا گیا ہے، وہ آنے والی فلم میں اس کے کردار کو سمجھنے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔ تاہم انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق کسی بھی قسم کا اسپائلر دینے سے گریز کیا۔ اس کے ساتھ ہی کیون فائگی نے مارول کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ Avengers: Doomsdayاور اس کے بعد آنے والی Avengers: Secret Wars صرف موجودہ Multiverse Saga کا اختتام نہیں ہوں گی بلکہ ایک نئے، زیادہ سادہ اور متحدہ مارول یونیورس کی بنیاد رکھیں گی، جس پر آئندہ کئی برسوں تک فلمیں بنائی جائیں گی۔ فائگی کے مطابق مارول اسٹوڈیوز نے ۲۰۴۲ء تک کے ممکنہ منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’سیکرٹ وارس‘‘ کے بعد MCU کی اگلی بڑی کہانی X-Men کے گرد گھومے گی، جسے وہ مارول کی نئی نسل کے لیے ایک تازہ آغاز قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق اس نئی سمت کا مقصد نوجوان ناظرین کو ایک نئی دنیا اور نئے کرداروں سے متعارف کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’میں ویب شوز اور فلموں کے ذریعہ دوبارہ اپنے کریئر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں‘‘

رپورٹس کے مطابق ’’ایونجرس: ڈومسڈے‘‘میں مارول کی مختلف فلمی دنیاؤں (Multiverse) کے کردار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں ڈاکٹر ڈوم مرکزی ویلن کے طور پر سامنے آئیں گے جبکہ تھور، لوکی، فنٹاسٹک فور، ایکس مین، تھنڈی بولٹس اور دیگر کئی معروف کردار بھی اس کہانی کا حصہ ہوں گے۔ یہ فلم ۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی ہے، جبکہ اس کے بعد ’’اوینجرس: سیکریٹ وارس‘‘ دسمبر ۲۰۲۷ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ مارول کے مداحوں کے لیے یہ انکشاف اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ ’’لوکی‘‘ کو اب صرف ایک اسٹریمنگ سیریز نہیں بلکہ MCU کی مرکزی کہانی کا بنیادی حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شائقین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ’’ایونجرس: ڈومسڈے‘‘ دیکھنے سے پہلے ’’لوکی‘‘ کے دونوں سیزن ضرور دیکھ لیں تاکہ فلم کے اہم واقعات اور کرداروں کی جذباتی اہمیت کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK