یوں تو میک موہن نے ۴۶؍سالہ طویل فلمی کریئرمیں ۲۰۰؍ سےزائد فلموں میں ویلن کا کردار اداکیاہےلیکن وہ بنیادی طور پر فلم شعلے کے کردار’سانبھا‘ کے نام سے مشہورہیں اور آج بھی اُنہیں سانبھا کےفلمی نام سے ہی یاد کیا جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: April 25, 2026, 12:24 PM IST | Mumbai
یوں تو میک موہن نے ۴۶؍سالہ طویل فلمی کریئرمیں ۲۰۰؍ سےزائد فلموں میں ویلن کا کردار اداکیاہےلیکن وہ بنیادی طور پر فلم شعلے کے کردار’سانبھا‘ کے نام سے مشہورہیں اور آج بھی اُنہیں سانبھا کےفلمی نام سے ہی یاد کیا جاتا ہے۔
یوں تو میک موہن نے ۴۶؍سالہ طویل فلمی کریئرمیں ۲۰۰؍ سےزائد فلموں میں ویلن کا کردار اداکیاہےلیکن وہ بنیادی طور پر فلم شعلے کے کردار’سانبھا‘ کے نام سے مشہورہیں اور آج بھی اُنہیں سانبھا کےفلمی نام سے ہی یاد کیا جاتا ہے۔
میک موہن کا اصل نام موہن ماکیجانی تھا۔ وہ ۲۴؍اپریل ۱۹۳۸ءکو موہن برٹش راج میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ کرکٹر بننے ممبئی آئے لیکن تھیٹر سے جڑ گئے اور پھر بالی ووڈ اداکار بن گئے۔ انہوں نے یہاں فلمالیہ اسکول آف ایکٹنگ سے اداکاری کی تربیت حاصل کی تھی۔ میک موہن نے ہدایت کار چیتن آنند کے اسسٹنٹ کے طور پر اپنا فلمی سفر شروع کیا۔ اسکے بعد۱۹۶۴ء کی فلم حقیقت سے اداکاری کا سفر شروع کیا۔ میک کی آخری ریلیز ہندی فلم فلمساز اشونی دھیر کی فلم ’اتیتھی تم کب جاؤ گے‘ تھی جس میں وہ بطور مہمان اداکار نظر آئے تھے۔
ہندی فلموں کے علاوہ انہوں نےبھوجپوری، گجراتی، ہریانوی، مراٹھی، پنجابی، بنگالی اور سندھی فلموں میں بھی اپنی اداکاری سے جادو جگایا۔ انہوں نےاڑیہ کے علاوہ تمام ہندوستانی زبانوں میں خود ہی ڈائیلاگ اداکئےہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے انگریزی، روسی اور ہسپانوی زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ وہ واحد اداکار ہیں جن کا اصلی نام ’میک‘ کئی فلموں میں ان کے کردار کا نام رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: طبی معاملات کی وجہ سے فلم ’’راکا‘‘ میں دپیکا پڈوکون کا اسکرین ٹائم کم ہو گیا!
جسمانی اعتبار سے میک کی باڈی یا آواز ایک بالی ووڈویلن کی طرح نہ ہونے کے باوجود میک نےسپرسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ زنجیر، ڈان، ستے پہ ستا، کالا پتھراور دوستانہ جیسی کئی ہٹ فلموں میں ویلن کا کرداراداکیا جو۷۰ءکے عشرے میں میک کی مقبولیت کا ثبوت ہیں۔ ہندی فلموں کے علاوہ ماضی میں میک نے پنجابی، سندھی، ہریانوی، گجراتی، مراٹھی، انگریزی اور روسی زبان کی فلموں میں کام کیا ہے۔ بہت کم لوگ اِس بات سے واقف ہیں کہ میک بالی وڈ ہیروئین روینا ٹنڈن کےماموں بھی تھے۔
میک موہن نے ۱۹۸۶ء میں منی نامی خاتون سے شادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں منجری ماکیجانی، ونتی ماکیجانی اور ایک بیٹا وکرانت ماکیجانی ہیں۔ میک موہن کی بیوی آیورویدک ڈاکٹر ہیں۔ جب میک موہن کے والد کوجوہو میں واقع آروگیہ ندھی اسپتال میں داخل کیاگیا تو پہلی مرتبہ ان کی ملاقات منی سےہوئی تھی اور تعلقات بڑھتے بڑھتے شادی پر منتج ہوئے۔ پروفیشنل رائٹر کے نیلیش راجے کے ذریعہ لئے گئے انٹرویو سے معلوم ہوتا ہے کہ میک موہن کو تحریری اور زبانی انگریزی پر عبور حاصل تھا۔ اخباروں کو تفصیل سے پڑھنےکے علاوہ انہیں مشہور انگریزی میگزین ریڈرز ڈائجسٹ پڑھنا پسند بہت تھا۔ ۲۰۰؍ سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے میک موہن ۱۰؍مئی ۲۰۱۰ء کو انتقال کرگئے تھے۔