Inquilab Logo

مادھوری دکشت اور ان کے شوہر کا نیا انداز

Updated: October 22, 2020, 10:33 AM IST | Agency | Mumbai

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ مادھوری دکشت نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مادھوری دکشت نے اپنے شوہر ڈاکٹر سری رام نینے کےہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ اور اُن کے شوہر قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں

Madhuri Dixit. Picture :INN
مادھوری دکشت۔ تصویر:آئی این این

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی  اداکارہ مادھوری دکشت نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مادھوری دکشت نے اپنے شوہر ڈاکٹرسری رام نینے  کےہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ اور اُن کے شوہر قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مادھوری دکشت  نے لکھا ’ ’ہر سال ہماری شادی کی سالگرہ ہمارے سفر میں ایک اور نیا سال ساتھ گُزارنے کا اضافہ کرتی ہے۔‘‘مادھوری دکشت  نے مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’ ’آپ سب کے ساتھ شادی کی سالگرہ کی خوشیاں بانٹنا بہت زبردست تھا۔‘ ‘ دوسری جانب جانب مادھوری کے شوہر ڈاکٹر نینے نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔مادھوری کے شوہر نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کی نیک تمناؤں کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ مادھوری اور اُن کے شوہر نے دو روز قبل ہی اپنی شادی کی ۲۱؍ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرا م پر اپنے شوہر کے ہمراہ ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK