Inquilab Logo

مادھوری دکشت نے اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کے دلوں میں خاص شناخت بنائی ہے

Updated: May 16, 2022, 2:03 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں مادھوری دکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً ۳؍ دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت قائم رکھی ہے۔

Madhuri Dixit.Picture:INN
مادھوری دکشت۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ میں مادھوری دکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً ۳؍ دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت قائم رکھی ہے۔ مادھوری دکشت کی پیدائش۱۵؍ مئی۱۹۶۷ء کو ممبئی میں ایک متوسط طبقہ کے مراٹھی برہمن خاندان میں ہوئی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ممبئی سے حاصل کی۔اس کے بعد مادھوری نے ممبئی یونیورسٹی میں ‘مائکرو بایولوجسٹ‘ بننے کیلئے داخلہ لے لیا۔ اس دوران  انہوں نے تقریباً ۸؍ برس تک كتھك ڈانس کی تربیت بھی حاصل کی۔ مادھوری دکشت نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز ۱۹۸۴ء میں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’ابودھ‘ سے کیا لیکن کمزورا سکرپٹ اور ہدایت کی وجہ سے فلم باکس آفس پر بری طرح ردکردی گئی۔۱۹۸۴ءسے۱۹۸۸ء تک وہ فلموں میں جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کرتی رہیں۔ ’ابودھ‘ کے بعد انہیں جو بھی کردار ملا وہ اسے قبول کرتی چلی گئیں۔ اس دوران انہوں نے ’سواتی، آوارہ باپ، زمین، مہرے، حفاظت اور اتردکشن‘ جیسی کئی دوسرے درجے کی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی۔ مادھوری دکشت کی قسمت کا ستارہ ۱۹۸۸ء میں آئی فلم ’تیزاب‘ سے چمکا۔ یہ فلم باکس آف پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔اس  فلم میں مادھوری دکشت نے انل کپور کی محبوبہ کا کردار اداکیاتھا۔ فلم میں ان پر فلمایا گیا نغمہ‘ایک، دو، تین‘ ان دنوںسامعین کے درمیان کافی مقبول ہوا تھا۔ فلم کی کامیابی کے بعد مادھوری دکشت فلم انڈسٹری میں صحیح شناخت قائم کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہو گئیں۔اسی  برس انہیں ونود کھنہ کے ساتھ فلم ’دیاوان‘ میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن اس سے انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔ ۱۹۹۰ء میں مادھوری دکشت کے فلمی کریئر کی ایک اور اہم فلم ’دل‘ ریلیز ہوئی۔ فلم میں مادھوری دکشت اور عامر خان کی جوڑی کو شائقین نے کافی پسند کیا۔ ان کی یہ فلم بھی باکس آفس  پر سپر ہٹ ثابت ہوئی، ساتھ ہی فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لئے مادھوری دکشت کو اپنے فلمی کریئر کا پہلا فلم فیئر ایوارڈ حاصل ہوا۔ ۱۹۹۱ء مادھوری دکشت کے فلمی کریئر کا اہم سال ثابت ہوا۔اس سال ان کی اداکاری کے نئے رنگ ناظرین کو دیکھنے کو ملے۔ اس سال ان کی ۱۰۰؍ ڈیز‘، ’ساجن‘، ’پرہار‘ جیسی فلمیں ریلیزہوئی۔ ان فلموں کی کامیابی نے مادھوری دکشت شہرت کی بلنديوں پر پہنچا دیا۔۱۹۹۲ء میں مادھوری دکشت کی ایک اور اہم فلم ’بیٹا‘ ریلیز ہوئی۔ ۱۹۹۴ء میں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ مادھوری دکشت کی بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔خاندانی پس منظر پر بنی اس فلم میں ان کی جوڑی سلمان خان کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ اس فلم میں ان پر فلمایا گیا نغمہ ’’دیدی  تیرا دیور دیوانہ ‘‘ ان دنوں سامعین کے درمیان کافی مقبول ہوا تھا۔ اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور آل ٹائم گریٹیسٹ ہٹس میں شمار ہو گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK