Inquilab Logo

مادھوری دکشت کو آئی ایف ایف آئی میں ایوارڈ دیا جائے گا

Updated: November 21, 2023, 10:15 AM IST | Agency | Panaji

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے پیر کو کہا کہ فلم اسٹار مادھوری دکشت کو ۵۴؍ ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں ہندوستانی فلموں کے شعبہ میں قابل ذکر خدمات کیلئے خصوصی اعزاز دیا جائے گا۔

Madhuri Dixit. Photo: INN
مادھوری دکشت۔ تصویر : آئی این این

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے پیر کو کہا کہ فلم اسٹار مادھوری دکشت کو ۵۴؍ ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں ہندوستانی فلموں کے شعبہ میں قابل ذکر خدمات کیلئے خصوصی اعزاز دیا جائے گا۔
 ۲۰۲۳ء کیلئے پیر سے شروع ہونے والی اس ایوارڈکی تقریبات کایہاں شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کےساتھ آغازہوا۔دکشت تقریب کے دوران اپنےچارٹ بسٹر گانوں پر بھی پرفارم کریں گی۔ انہوں نے کہا’’ہمیشہ ایک آئیکون کی حیثیت رکھنے والی مادھوری دکشت نے۴؍دہائیوں تک بے مثال صلاحیتوں کے ساتھ پردے پر ہمیں مسحور کیا ہے۔ پرجوش نشا سے لے کر دل موہ لینے والی چندر مکھی تک، شاندار بیگم پارا سے لے کر ناقابل تسخیررجو تک، ان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا ’’آج، ہم تعریف سے لبریز ہیں جب ہم ہندوستان کے۵۴؍ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں، باصلاحیت، کرشماتی اداکارہ کو ہندوستانی سنیما میں شراکت کیلئے خصوصی ایوارڈپیش کر رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ مادھوری دکشت کو پچھلے سال آئی ایف ایف آئی میں ’ہندوستانی فلمی شخصیت‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ آئی ایف ایف آئی کا ۵۴؍واں ایڈیشن ۲۸؍ نومبر کو ختم ہو گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK