گذشتہ صدی میں دنیا کی۲۵؍ بااثر خواتین اور سب سے معروف پاپ گلوکارہ کا درجہ رکھنے والی امریکی گلوکارہ و ہدایت کار۶۲؍ سالہ میڈونا اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم کی خود ہی ہدایات دیں گی
EPAPER
Updated: September 18, 2020, 12:23 PM IST | Agency | Mumbai
گذشتہ صدی میں دنیا کی۲۵؍ بااثر خواتین اور سب سے معروف پاپ گلوکارہ کا درجہ رکھنے والی امریکی گلوکارہ و ہدایت کار۶۲؍ سالہ میڈونا اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم کی خود ہی ہدایات دیں گی
گذشتہ صدی میں دنیا کی۲۵؍ بااثر خواتین اور سب سے معروف پاپ گلوکارہ کا درجہ رکھنے والی امریکی گلوکارہ و ہدایت کار۶۲؍ سالہ میڈونا اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم کی خود ہی ہدایات دیں گی۔اے پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یونیورسل پکچر نے۱۵؍ ستمبر کو اعلان کیا کہ پروڈکشن ہاؤس جلد ہی میڈونا کی زندگی پر بننے والی فلم پر کام کا آغاز کردے گا۔رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ گلوکارہ و ہدایت کارہ میڈونا خود ہی اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایات دیں گی اور فلم ان کی موسیقی کی زندگی پر مبنی ہوگی۔میڈونا جہاں اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایات دیں گی، وہیں وہ مذکورہ فلم کی شریک مصنف بھی ہوں گی اور وہ ایوارڈ یافتہ رائٹر ڈیابلو کوڈی کے ساتھ کام کریں گی ۔اگرچہ میڈونا نے پہلے بھی چند فلموں کی ہدایات دی ہیں تاہم تقریباً ایک دہائی بعد وہ کسی فلم کی ہدایات دیں گی۔میڈونا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا نام تاحال طے نہیں کیا گیا جبکہ فلم کو ایمی پاسکل پروڈیوس کریں گے، جو ماضی میں میڈونا کے ساتھ فلمیں پروڈیوس کر چکے ہیں۔میڈونا اور ایمی پاسکل نے۱۹۹۲ء میں (اے لیگ آف دیئر اون) مشترکہ طور پر بنائی تھی، جبکہ میڈونا نے آخری بار۲۰۱۱ءمیں رومانٹک تاریخی فلم (ڈبلیو ای) کی ہدایات دی تھیں۔ڈبلیو ای میں برطانوی بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کے امریکی طلاق یافتہ خاتون سے معاشقے کو تاریخی تناظر میں دکھایا گیا تھا۔میڈونا نے مذکورہ فلم کے علاوہ ۲۰۰۸ءکی فلم (ففتھ اینڈ وزڈم) کی ہدایات بھی دی تھیں۔میڈونا نے جہاں فلموں کی ہدایات دیں، وہیں انہوں نے فلموں کو پروڈیوس بھی کیا جب کہ وہ چند فلموں میں اداکاری بھی کر چکی ہیں۔میڈونا نے گلوکاری کے کریئر کے عروج کے وقت ۱۹۸۵ءمیں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور میوزک کی طرح ان کی اداکاری کو بھی سراہا گیا تھا۔