Inquilab Logo

اذان سمیع کے ویڈیو البم میں ماہرہ خان

Updated: May 14, 2021, 10:56 AM IST | Agency | Mumbai

اپنے پہلے سولو میوزک ویڈیو ’میں تیرا ‘کے ساتھ ہلچل مچا دینے کے بعد موسیقار اور گلوکار اذان سمیع خان اس عید پر اپنے نئے میوزک ویڈیو’ٹو‘ ریلیز کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Mahira Khan.Picture:INN
ماہرہ خان۔تصویر :آئی این این

اپنے پہلے سولو میوزک ویڈیو ’میں تیرا ‘کے ساتھ ہلچل مچا دینے کے بعد موسیقار اور گلوکار اذان سمیع خان اس عید پر اپنے نئے میوزک ویڈیو’ٹو‘ ریلیز کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ ریلیز ہونے میں ابھی کچھ دن باقی ہیں ، گلوکار نے سپر اسٹار ماہرہ خان کے ساتھ آفیشل ٹیزر جاری کیا ہے۔ اس مختصر ٹیزر میں میوزک کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے بلکہ مرکزی کردار کے درمیان کیمسٹری کے اشارے بھی دیئے گئے ہیں  جس میں خاص  اور اثر انگیز شاٹس دکھائے گئے ہیں ۔ اس  کی وجہ سےویڈیو البم کے تعلق سے تجسس بڑھتا جارہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب اذان سمیع خان اور ماہرہ خان دونوں ایک ساتھ اسکرین پرنظرآئیں گے۔ ویسے ، اذان اس سے قبل ماہرہ خان کے ساتھ فلم سپر اسٹار میں کام کر چکے ہیں جس کے لئے انہوں نے اسکرین پلے لکھا تھا اور میوزک تیار کیا تھا۔
  ماہرہ خان بھی اس ویڈیو البم کاحصہ بن کر خوش ہیں اور انہیں بھی اس کے ریلیز کا انتظار ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK